Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواجہ آصف نے مہاجروں کی نہیں بلکہ بانیان پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تذلیل کی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار


خواجہ آصف نے مہاجروں کی نہیں بلکہ بانیان پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تذلیل کی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 6/16/2015
خواجہ آصف نے مہاجروں کی نہیں بلکہ بانیان پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تذلیل کی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
یہ شہر بے غیرت نہیں ہے کہ اس کے بچے اور بیٹے مریں گے تو یہ اپنا کاروبار کھول کر بیٹھے گا ، بے گناہ لوگوں کو مارا جائے گا تو سوگ میں یہ شہر بار بار بند ہوگا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جس طرح سے بنگالیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا اسی طریقے سے مہاجروں کا استحصال کیاجارہا ہے ، قمر منصور 
اتنی ذلت اور تحقیر مہاجرں کی آخر کیوں ہے ؟خواجہ آصف نے سازش کی ہے اور کسی قوم کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا جائز
او ر نا مناسب ہے، حیدر عباس رضوی 
وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کی تذلیل ، توہین آمیز اور متعصبانہ بیان کے خلافکراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے ہزاروں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔16، جون 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان بنانے کی ایک اور سزا دی گئی ۔خواجہ آصف نے تواپنے دل کی بات کی اور بد ترین شاؤنسٹ اور نسل پرستی اور متعصبانہ رویئے کا اظہار کیا لیکن میری زبان تو صرف لڑ کھڑائی ہے ، میری زبان اور لہجے کو دیکھئے گا اور خواجہ سرا معاف کیجئے گا خواجہ آصف کے لہجے کو دیکھئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ میں ان تمام خواجاؤں کو اپنی شناخت یاد دلانا چاہتا ہوں کہ میری تو پہچان یہی تھی اس پہچان سے پہلے بھی ، پاکستان کا شہری تھامیں پاکستان سے پہلے بھی ،یہ میری پہچان اورشناخت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شب کراچی پریس کلب کے باہر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خلاف تذلیل آمیز ، نفرت انگیز اور متعصبانہ بیان کے خلاف منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور خواجہ آصف کے بیان کے خلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر انہوں نے کہا کہ آج پانچ کروڑ مہاجروں کے نمائندے اور 20کروڑ محب وطن پاکستانیوں کے نمائندے کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوکر خواجہ آصف کے کل کے بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں اس نے مہاجروں کو تقسیم کرنے کی سازش کی ، پنجابی بولنے والے مہاجروں کوالگ ، اردو ، پوربی ، ہریانوی ، میمنی اور گجراتی بولنے والے مہاجر وں کوالگ کردیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح مہاجروں میں تقسیم کی گئی ہے ،جوصرف مہاجروں میں نہیں کی گئی بلکہ اس طرح کرکے دو قومی نظریئے کی بھی نفی کی گئی ہے ، ریاست پاکستان اور آئین پاکستان کی بھی نفی کی گئی ہم خواجہ آصف کے اس غیر پارلیمانی رویئے ، نازیبا زبان کے استعمال اور شر انگیزتقریر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج محب وطن پاکستانی عوام خواجہ آصف اور سیاسی اکابرین سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ تاریخ پاکستان میں رقم کی جارہی ہے کہ آج قیام پا کستان کی جدوجہد کی اسمبلی کے فلور پر نفی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر میں مکھی ، مچھر ، کالا کلوٹا ہوں ، ایجنٹ ہوں اور میری بے توقیری کا یہ سلسلہ قائم کردیا گیا ہے توکاش نواز شریف اور خواجہ آصف کو قیام پاکستان کے وقت جب ہجرت کا سلسلہ شروع ہوا تھا تو اسی وقت ہمارے آباؤ اجداد کو سرحدوں پر روک کر کہہ دینا چاہئے تھا کہ یہ زمین تمہاری نہیں ہے ، یہ پاکستان تم نے بنایا ضرور ہے لیکن ہم ٹرینوں کوپاکستان نہیں آنے دیں گے اور اسی وقت ہمارے تشخص کا مذاق اڑایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی تم نے ہماری تذلیل نہیں کی ہے بلکہ بانیان پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تذلیل کی ہے ۔ نہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب پر میڈیا ہاؤسز کی طرف سے بھی آواز اٹھانی چاہئے کہ آزادی اظہار پر یہ پابندی کیوں لگائی ہے ۔ چیف جسٹس صاحب جناب الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کا سوموٹو نوٹس لیں ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی تحریک پاکستان اور اس کیلئے دی جانے والی قربانی پر سوال اٹھائے گا تو پھر ہم جواب دیں گے ۔ انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفادار ہیں اور تم سمجھدار ہو، ہمارے آباؤ اجداد جب 1857ء میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کررہے تھے اور سولیوں پر لٹک رہے تھے تو تمہارے آباؤ اجداد اس انقلاب کو کچلنے کیلئے انگریزوں کے ساتھ دہلی پہنچ رہے تھے ۔ہمارے اجداد نے جب خلافت عثمانیہ موومنٹ چلائی تو تمہارے اجداد خلاف عثمانیہ کے خلاف انگریزوں کے ساتھ مل کر جنگ لڑرہے تھے اور ایسی جنگ کہ تم نے کعبہ پر بھی گولی چلانے سے گریزنہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس دن پاکستان بنا تو پاکستان کے سب سے امیر ترین لوگ کون تھے ؟ ان کی لسٹ نکالی جائے تو پتہ چلائے گا پاکستان ان امیروں کی وجہ سے آج امیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا فائدہ خواجہ آصف تمہیں ہوا ہے ، ہم وفادار لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ہماری قربانیوں سے بنا ہے تم سمجھدار لوگ یہ سمجھتے ہو کہ تمہیں پاکستان انگریزوں کی خدمت کے صلے میں تحفے میں ملا ہے ، خواجہ آصف تم جیسے لوگوں کو پاکستان پر قبضہ کرنے اور تسلط مضبوط کرنے کیلئے دو چیزوں سے خطرہ تھا ایک بنگالی کی تعداد اور ہجرت کرنے والوں کی قابلیت سے، پہلے تم نے انہیں الگ کیا اور اب وہ مہاجر جو یہاں بینک ،صنعتیں، ترقی یافتہ تہذیب اور نیا پاکستانی سماج لائے تھے تم نے یہ چیزیں چھیننا شروع کی ، آدم جی کا مسلم کمرشل بنک ، یونائیٹڈ بنک اور حبیب بینک کہاں چلا گیا ؟ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی مہاجروں سے نفرت دراصل پاکستان کی تحریک اور نظریہ پاکستان سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کہاکہ ایک مکھی مر جاتی ہے تو کراچی میں ہڑتال ہوتی ہے براہِ کرم اس مکھی کا نام بتایئے ، شناختی پریڈ کرائیں کس مکھی کا ذکر کررہے ہیں ۔ آپ وزیراعظم ہیں آپ کے منہ سے نکلی ہوئی ایک ایک بات سچائی سے ثابت ہونی چاہئے اگر آپ میری اس بات کا جواب نہ دے پائے تو اس قوم سے معافی مانگئے یہ شہر بے غیرت نہیں ہے کہ اس کے بچے اور بیٹے مریں گے تو یہ اپنا کاروبار کھول کر بیٹھے گا اور بے گناہ لوگوں کو مارا جائے گا تو سوگ میں یہ شہر بار بار بند ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تقاریر پر اس لئے پابندی لگا رکھی ہے کہ جب وہ بولتے ہیں توپاکستان اور سچائی بولتی ہے ۔ یاد رکھنا کراچی کی روڈیں بھی بولیں گی اور جہاں جہاں حق پرست لوگ ہیں وہ تمام ایوان بولیں گے ، سندھ اسمبلی میں بھی یہ احتجاج جاری رہے گا ، سینیٹ بھی ہماری بات کرے گا جب تک تم معافی نہیں مانگو گے یہ قوم احتجاج کرتی رہے گی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج ایک بار پھر ایک انتہائی اہم وزیر نے ہماری قوم کو عجیب و غریب خطابات سے نوازا ہے ، ایک بار پھر ہماری تحقیر و تذلیل کی گئی ہے اگر کسی کو ایم کیوایم سے کوئی ناراضگی ہے ، ایم کیوایم کی پالیسی سے اختلاف ہے یا ہمارا طرز عمل پسند نہیں ہے تو پھر تنقید ایم کیوایم پر اور اس کے طرز عمل و پالیسی پر ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بار بار پاکستان کے مختلف انتہائی معتبر سیاستدانوں کی جانب سے مہاجروں کے خلاف تحقیر آمیز ، توہین آمیز ، فاشسٹ ، متعصب جملے نکلتے ہیں ، ہم مہاجر جو پاکستان میں پانچ کروڑ ہیں ، ہمارے اجداد اس ملک کی بنیاد ہیں ، ہماری بیس لاکھ جانوں کی قربانی سے وطنِ عزیز پاکستان معرضِ وجود میں آیا ہے ، ہمارے اجداد کی دو سو سال کی جدوجہدِ آزادی ہے جس کے باعث یہ مملکت خدادادِ پاکستان برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو حاصل ہوا مگر کیا وجہ ہے کہ کبھی اگر کسی کو کچھ کہنا ہو تو مہاجروں کوبھوکا ننگا ، زندہ لاشیں،کالا کلوٹا کہہ کر مخاطب کرتا ہے ، کوئی ہمیں مکھی مچھر سمجھتا ہے اور کبھی کوئی ہمیں اصلی اور نقلی مہاجر کا فرق بتانا شروع کردیتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اتنی ذلت اور تحقیر مہاجرں کی آخر کیوں ہے اور اس کی کیا وجہ ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جو ہمیں بھوکا ننگا کہتے ہیں وہ اس حقیقت کو جان لیں کہ ہم بھوکے ننگے کبھی بھی نہیں تھے اور نہ ہمیں کوئی بھوکا ننگا کرسکتا ہے ، ہم اپنے حصہ کا پاکستان ساتھ لیکر آئے تھے ، ہم نے کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے ، ہم نے جتنی زمین پاکستان میں لی ہے اس سے دس گناہ زمین ہندوستان میں چھوڑی تھی ۔انہوں نے کہا کہ 70ء کی دہائی سے پہلے پاکستان کے بنک ، انشورنش کمپنیاں ، انڈسٹریاں ، ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ یہ سارے مہاجروں کے تھے ، قومی ایئر لائنز پی آئی اے بھی ایک مہاجر ابو الحسن اصفہانی کا ریاست پاکستان کو تحفہ ہے اور انہوں نے اپنی نجی ایئر لائن کے جہاز پاکستان کو تحفے میں دیئے تھے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے سازش کی ہے اور کسی قومیت کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناجائز او رنا مناسب ہے اور یہ نظریہ اور سوچ پاکستان کی روح اور دو قومی نظریئے کے خلاف ہے او متعصبانہ سوچ ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ مہاجر اور خاص طور سے اردو بولنے والے مہاجر تیسرے درجے کے شہری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ انہیں نام نہاد القابات دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو روز اول سے تسلیم نہیں کیا ہے جس طرح سے آپ نے بنگالیوں کے ووٹر کی توہین کی اور تسلیم نہیں کیا اسی طرح سے مہاجروں کے ووٹوں کا استحصال کیاجارہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ خواجہ آصف کو کہیں کہ معافی مانگیں کیونکہ جس نے بھی نبی ﷺ کی سنت کو گالی دی وہ ماضی میں بھی ذلیل ہوا اور آئندہ بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن جب اسلام آباد میں اترا تو اس نے کہاکہ مجھے یہاں سے پٹسن کی بو آرہی ہے اور آج بھی آپ کراچی کو چھوڑ کر کہیں بھی جائیں گے وہاں پر کراچی والوں کے خون پسینے سے کمائی کی بوآرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف لسانی سیاست ہم نہیں کررہے بلکہ سب سے پہلے ’’ جاگ پنجابی جاگ تیر ی پگ نو لگ گیا داغ‘‘ کا نعرہ آپ کے لیڈر نے لگایا تھا ۔

تصاویر

10/1/2024 12:18:22 AM