Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او نے ملک کے فرسودہ سیاسی نظام میں نئی روح پھونکی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستاراے پی ایم ایس او ہی پاکستان کو بچائے گی اور بنائے گی


اے پی ایم ایس او نے ملک کے فرسودہ سیاسی نظام میں نئی روح پھونکی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستاراے پی ایم ایس او ہی پاکستان کو بچائے گی اور بنائے گی
 Posted on: 6/11/2015
اے پی ایم ایس او نے ملک کے فرسودہ سیاسی نظام میں نئی روح پھونکی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستاراے پی ایم ایس او ہی پاکستان کو بچائے گی اور بنائے گی 
پیمرا نے جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب پر پابندی لگاکر حق پرستی کے نظریے کے خلاف سازش کی ہے،سرفراز صدیقی
اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔11جون2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اے پی ایم ایس او کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر جناب الطاف حسین اور ملک بھر کے طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے ملک کے فرسودہ سیاسی نظام میں نئی روح پھونکی ،اے پی ایم ایس او ہی پاکستان کو بچائے گی بھی اور بنائے گی بھی ۔چےئرمین اے پی ایم ایس او محمد سرفرا ز صدیقی نے کہا کہ گزشتہ 37برسوں سے جناب الطاف حسین اپنے دئیے ہوئے نظریے کو غریب و محروم عوام میں پہنچا نے کیلئے آج بھی مشکلات اور تکالیف کا سامنہ کر رہے ہیں ،پیمرا نے جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سازش کے تحت جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب پر پابندی لگائی لیکن اے پی ایم ایس او کا ایک ایک نوجوان پیمرا کے اس اقدام کو مسترد کرتا ہے اور اپنی آخری سانس تک جناب الطاف حسین کے پیغام کو گلی گلی پہنچا ئے گا۔وائس چیر مین علی مصطفےٰ نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے 37سال قبل اے پی ایم ایس او کے نام سے طالبعلموں کے حقوق کی جدوجہد شروع کی تھی جس کی پاداش میں اس وقت کی سیاسی و طلبہ تنظیموں نے اس خوشگوار تبدیلی کو گوارا نہیں کیا اور اپنے ظلم و ستم سے اس تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن آج یہ تحریک اپنے 37سال مکمل کر رہی ہے۔اے پی ایم ایس او کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مدرہمدانی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے پاس وہ ٹیلنٹ موجود ہے جو قلم کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا ہنر رکھتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مخالفین کو محبت اور دلائل کی زبان سے شکست دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او نے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی جو آج ملک کی ترقی کیلئے ایک اہم و با اثر کردا ر ادا کر رہی ہے۔انہوں نے نوجوان طلبا ء کو دعوت دی کہ وہ اے پی ایم ایس او کے پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر ملک کی ترقی میں جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں کردار ادا کریں۔

10/1/2024 12:16:26 AM