Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں ڈینگی وائر س سے 428افراد کی ہلاکتوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں ڈینگی وائر س سے 428افراد کی ہلاکتوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 6/11/2015
رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں ڈینگی وائر س سے 428افراد کی ہلاکتوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش 
ڈینگی وائرس سے لوگوں کی ہلاکتوں میں صوبہ سندھ کے شر کراچی اور حیدرآباد کا سر فہرست رہناسندھ حکومت کے متعصب حکمرانوں کی نااہلی ہے، رابطہ کمیٹی 
ڈینگی وائرس سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔11، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں ڈینگی وائر س سے 428افراد کی ہلاکت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا کہ ڈینگی وائرس سے لوگوں کی ہلاکتوں میں صوبہ سندھ کا سر فہرست رہنا سندھ حکومت کے متعصب حکمرانوں کی نااہلی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں سے ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اس وائر س سے 6افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں صرف کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی وائرس سے 428افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈینگی وائرس سے کراچی اور حیدرآباد میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتوں نے سندھ حکومت کے وزراء اور کابینہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ڈینگی وائرس سے لوگوں کی ہلاکتوں میں صوبہ سندھ کے شہر کراچی اور حیدرآباد کا سرفہرست رہنے کا فی الفور سدباب کیاجائے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

10/1/2024 12:15:03 AM