آپ غریب و متوسط طبقہ کے عوام کی امید ہیں۔آخری سانس تک آپ کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو
لندن۔۔۔18جولائی2013 ء
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیدنے جمعرات کی شب ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ آپ ملک کے غریب و متوسط طبقہ کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں اور مجھ سمیت تمام غریب و متوسط طبقہ کے عوام ہمہ وقت آپ کے لئے دعا گو رہتے ہیں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ آپ اور ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی سازش ماضی میں بھی ناکام ہوئی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔جناب الطاف حسین نے فون کرنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔