Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم سب کی عزت اوراحترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی عزت واحترام سے پیش آیاجائے۔الطاف حسین


ہم سب کی عزت اوراحترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی عزت واحترام سے پیش آیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/11/2015
ہم سب کی عزت اوراحترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی عزت واحترام سے پیش آیاجائے۔الطاف حسین
ہمارے وجودکوبھی تسلیم کیاجائے اور ہمارے ساتھ مساویانہ سلوک کیاجائے۔الطاف حسین
ایم کیوایم ایک امن پسندجماعت ہے ،ہم امن پسندلوگ ہیں اورامن پسندی کے ساتھ اپنی جدوجہدکررہے ہیں
پاکستان میں سچ بولنے والوں کافقدان ہے، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اورسیاستدانوں میں سچ بولنے والے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے
جب میں سچ بولتاہوں اور سچی باتیں کرتاہوں تو پھر ہمارے خلاف طاقت کاناجائزاستعمال کیاجاتاہے
میں نے حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ اوراداروں پرتنقیدضرورکی لیکن فوج یا کسی کومغلظات نہیں دیں
خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پرتشدد واقعات ہوئے، جدید اسلحہ کاکھلے عام استعمال کیاگیالیکن وہ اسٹیبلشمنٹ کونظرنہیں آیا
پنجاب میں بڑے پیمانے پر اسلحہ نظرنہیں آتالیکن مہاجروں کے گھروں کواسلحہ کی تلاشی کے نام پر تہس نہس کردیاجاتاہے 
کارکنوں کوہمیشہ امن پسندی کادرس دیاہے اور آج بھی یہی کہتاہوں کہ وہ کسی پر ہاتھ نہ اٹھائیں اورپرامن جدوجہدکرتے رہیں
اگرکوئی ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل جائے اورہماری نسل کشی کرنے لگے تو اقوام متحدہ کاچارٹر ہمیں اپنے دفاع کاحق دیتاہے
11جون کوایک انقلابی تحریک کاآغازہواتھا ،یہ دن دنیابھرمیں موجود کارکنوں اورہمدردوں کومبارک ہو
اللہ کرے کہ اے پی ایم ایس او کا37واں سال تحریک کی مشکلات کے خاتمہ اورتمام دکھوں اورپریشانیوں کودورکرنے کاسال ثابت ہو
انشاء اللہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورہماری تحریک فتح سے ہمکنارہوگی
نائن زیروپر’’ اے پی ایم ایس او ‘‘ کے 37ویں یوم تاسیس کی خوشی منانے کیلئے جمع ہونے والے طلبہ وطالبات سے فون پر خطاب
کراچی ۔۔۔ 11 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک امن پسندجماعت ہے ،ہم امن پسندلوگ ہیں اورامن پسندی کے ساتھ اپنی جدوجہدکررہے ہیں،ہم سب کی عزت اوراحترام کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی اسی طرح عزت واحترام سے پیش آیاجائے ،ہمارے وجودکوبھی تسلیم کیاجائے اور ہمارے ساتھ مساویانہ سلوک کیاجائے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر’’ اے پی ایم ایس او ‘‘ کے 37ویں یوم تاسیس کی خوشی منانے کیلئے جمع ہونے والے طلبہ وطالبات سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔جناب الطا ف حسین کہاکہ پاکستان میں بدقسمتی سے سچ بولنے والوں کافقدان ہے، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اورسیاستدانوں میں سچ بولنے والے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے، جب میں سچ بولتاہوں اوراسٹیبلشمنٹ،پولیس، رینجرز،انتظامیہ اوربیوروکریسی کے بارے میں سچی باتیں کرتاہوں تو پھر ہمارے خلاف طاقت کاناجائزاستعمال کیاجاتاہے ، بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجاتاہے، وہ نہ ملیں توان کے بھائیوں اوربزرگوں کوپکڑلیاجاتاہے اور حراست میں تشددکرکے قتل کردیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ اوراداروں پرتنقیدضرورکی لیکن فوج یا کسی کومغلظات نہیں دیں لیکن جھوٹے جوازبناکرٹی وی چینلزپر میرے خطاب کونشرکرنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے جبکہ عمران خان جس نے صاف الفاظ میں یہ کہا کہ ’’ 20ہزار لوگوں کوسڑکوں پر لے آؤ توجرنیلوں کاپیشاب نکل آئے گا،یہ اتنے بزدل ہوتے ہیں ‘‘ لیکن عمران خان کی اس بات کانوٹس لینے کے بجائے اس کوسرپربٹھایا جاتا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں قانون کتابوں کی صورت میں توموجود ہے لیکن اس پرعمل درآمدنہیں ہوتااوراگرقانون کہیں نظربھی آتا ہے تواس کامعیاردہراہے ۔ کراچی میں کوئی واقعہ ہوتواس کوبہانہ بناکر ایم کیوایم اورالطاف حسین کومغلظات دی جاتی ہیں لیکن چندروزقبل خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر وہاں کے کئی شہروں میں پرتشدد واقعات ہوئے ، جگہ جگہ گولیاں چلیں، درجنوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے لیکن اس کی بنیادپر وہاں کے کسی بھی سیاستداں کوٹی وی ٹاک شوزمیں مغلظات نہیں سنائی گئیں۔ وہاں جس طرح جدید اسلحہ کاکھلے عام استعمال کیاگیاوہ اسٹیبلشمنٹ کونظرنہیں آیا ، اسی طرح پنجاب میں بڑے پیمانے پر اسلحہ نظرنہیں آتا، جاگیردار، وڈیرے اورنواب اپنے گھروں میں بڑی شان سے پرانی اورنئی رائفلیں ٹانگتے ہیں اور شان سے اسلحہ رکھتے ہیں اس کانوٹس نہیں لیاجاتابلکہ اسے ان کی ثقافت کاحصہ قراردے دیاجاتاہے لیکن مہاجروں کواپنی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے ،ان کے گھروں کواسلحہ کی تلاشی کے نام پر تہس نہس کردیاجاتاہے اورجھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں امن وامان کی خرابی کاذکرکرتے ہوئے کہاتھاکہ یہاں سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے اپنے عسکری ونگ بنارکھے ہیں۔ اس کی بنیادپر کراچی میں آپریشن شروع کیاگیا لیکن کیاایم کیوایم کے سواکسی اورجماعت کے سینکڑوں لوگوں کوپکڑا گیا؟ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو بیدری سے بے جرم وخطا ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، قبرستان کے قبرستان بھردیے گئے ، ہمیں انصاف فراہم کرنے والاکوئی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں بھی صبرکررہاہوں اوردیکھ رہاہوں کہ اللہ نے مجھے کتناصبر دیا ہے اورظلم کرنے والوں کے پاس کتنی طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے کہ جنہوں نے ہمارے معصوم وبے گناہ لوگوں کوقتل کیاہے، ان پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا، وہ قدرت کے مکافات عمل سے دوچارہوں گے۔وقت آئے گا کہ جب بے قصور لوگوں کومارنے والے سرکاری اہلکاروں سے قرآن مجید کے بتائے ہوئے قانون کے مطابق قصاص لیاجائے گا،اگرمقتولین کے لواحقین قصاص کے بجائے دیت لینے کے لئے تیارہوں گے تودیت وصول کی جائے گی اوراگروہ معاف کرنے پرتیارہوئے تومعاف کیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آپ کوہمیشہ امن پسندی کادرس دیاہے اورمیں آج بھی یہی کہہ رہاہوں کہ آپ اپنی طرف سے کسی پر ہاتھ نہ اٹھائیں اورپرامن جدوجہدکرتے رہیں لیکن اگرکوئی ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل جائے اورہماری نسل کشی کرنے لگے تو اقوام متحدہ کاچارٹر ہمیں اپنے دفاع کاحق دیتاہے حتیٰ کہ قرآن مجیدبھی ہمیں اس کاحق دیتاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں پہلے بھی بار بار کہہ چکاہوں کہ ہم سب کے وجود کااحترام کرتے ہیں ، سب کی عزت کرتے ہیں لیکن ہمارے وجود کابھی احترام کیاجائے، ہمیں بھی ویسی ہی عزت ملنی چاہیے۔ جناب الطا ف حسین نے تمام طلبہ وطالبات ، اے پی ایم ایس او، ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورذمہ داروں ، ماؤں بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اورعوام کواے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روز ایک انقلابی تحریک کاآغازہواتھا اوریہ دن پاکستان اوردنیابھرمیں موجود کارکنوں اورہمدردوں کومبارک ہو۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ اے پی ایم ایس او کا37واں سال تحریک کی مشکلات کے خاتمہ اورتمام آفات وبلیات ، دکھوں،پریشانیوں اورغموں کودورکرنے کاسال ثابت ہواوریہ سال تحریک کے لئے باعث رحمت وبرکت ہو۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورہماری تحریک فتح سے ہمکنارہوگی۔ اس موقع پر کارکنوں نے بھی جناب الطا ف حسین کواے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران سے تجدیدعہدوفاکیا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹاگیا















10/1/2024 12:16:10 AM