ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد رفیق کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔6، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکی سابق کمیٹی کے رکن محمد رفیق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)