Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی پاکستان کی شاخ نہیں بلکہ کراچی کی جڑ ہے اگر جڑسوکھ گئی توملک سوکھ جائے گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


کراچی پاکستان کی شاخ نہیں بلکہ کراچی کی جڑ ہے اگر جڑسوکھ گئی توملک سوکھ جائے گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/6/2015 1
کراچی پاکستان کی شاخ نہیں بلکہ کراچی کی جڑ ہے اگر جڑسوکھ گئی توملک سوکھ جائے گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وفاقی حکومت بجٹ میں سے 1ارب نہیں 1کھرب کراچی کو دیں اس سے کم پر کراچی والے خاموش نہیں ہوں گے
کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہاہے ، کراچی کو اسکا حق نہیں دیا گیا تو عوام کراچی کا پہیہ بند کردیں گے
حکمران لاٹھی گولی کی سرکا ر چلا کر عوام کا حق غصب کر رہے ہیں ، کراچی کے عوام میں احساس محرومی زور پکڑ رہا ہے، قمر منصور
کراچی کے عوام تب تک احتجاج کریں گے جب تک حقوق نہیں مل جاتے، سید حیدر عباس رضوی
وفاقی حکومت نے 40 کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا لیکن کراچی کو اسکا حصہ نہیں دیا گیا ہے
سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکر مافیہ کو سپورٹ کیا اور کراچی کے عوام کا پانی بیچ کراپنی جیبیں بھری ہیں،عارف خان ایڈوکیٹ
حکمران کراچی کے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو وہ عوام کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کریں، گلفراز خان خٹک
کراچی کے عوام کیلئے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K4کو عصبیت اور تعصب کی نظر کردیا گیا ہے، ڈاکٹر فوزیہ
کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف ایم کیوا یم کا برنس روڈپر بڑا عوامی احتجاج ،رابطہ کمیٹی وحق پرست نمائندوں کا خطاب
تصاویر
کراچی ۔۔۔6جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت برنس روڈ پر منعقدہ عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کراچی کے عوام پر امن احتجاج کرکے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اگر عوام کو انکا حق نہیں دیا جاتا تو وہ اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہاہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی کراچی کو اسکا حصہ نہیں دیا گیا،اگر حکمران کراچی کے عوام کی امن پسندی اور محب وطنی کو انکی کمزوری سمجھتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے کیونکہ کراچی چلتاہے تو ملک میں معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی شاخ نہیں بلکہ کراچی کی جڑ ہے اگر یہ جڑ کام نہیں کرے گی تو ملک ہرا بھرانہیں رہے گا، کراچی کے عوام نے پر امن احتجاج کرکے ٹریلر دکھایا ہے اگر کراچی کو اسکا حق نہیں دیا گیا تو عوام کراچی کا پہیہ بند کردیں گے، حکومت نے چائنہ کاریڈور کا پیسہ لیا لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیا جارہا۔انہو ں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی فوری ضرورت K4منصوبے کی تکمیل ہے، عوام کو پانی دینے کیلئے 7ارب نہیں ہیں اور ایم پی اے ہاسٹل کا منصوبہ بنایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ آج عوامی احتجاج کا سلسلہ ختم ہورہا ہے اور اب عوام ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ روز آنے والے بجٹ میں سے 1ارب نہیں 1کھرب کراچی کو دیں اس سے کم پر کراچی والے خاموش نہیں ہوں گے۔ رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکمران لاٹھی گولی کی سرکا ر چلا کر عوام کا حق غصب کر رہے ہیں ، کراچی کے عوام کو جرائم پیشہ بنا کر دنیاکے سامنے پیش کیا جارہا ہے اور انکا میڈیا ٹرائل کرکے پوری دنیا میں کراچی والوں کو بدنام کیا جارہاہے، کراچی کے عوام میں نا انصافیوں اور ظلم کے خلاف لاوا احساس محرومی کی شکل اختیار کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم وجبر کے ہتھکنڈو ں سے کراچی کے عوام کو دبا یا نہیں جاسکتا عوام صرف الطاف حسین کی آواز سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے نوجوانوں کی گردن لیاری میں گینگ وار کو استعمال کرکے کٹوائیں، سندھ سیکریٹریٹ اندرون سندھ کے لوگوں کو لاکر آباد کیا گیا ہے اور کراچی کے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیاجارہا، دنیا بھر میں عوامی طاقت کے آگے ہر طاقت ناکام ہوجاتی ہے۔رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی کے عوام اب اپنا جائز حق لیکر رہیں گے اور تب تک احتجاج کریں گے جب تک حقوق نہیں مل جاتے،گزشتہ دو ہفتوں سے ایم کیوا یم کراچی کے عوام کے ہمراہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے حصول کا مطالبہ لیے گلی ،محلہ ، سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے، کراچی آبادی کے لحاظ سے ملک کا 15فیصد ہے جو ملک کے وفاق اور صوبوں کو ٹیکس کی مد میں سب سے بڑا حصہ فراہم کرتا ہے ،پاکستان کا کوئی حصہ ایسانہیں ہے جہاں ترقیاتی منصوبے جاری نہ ہوں لیکن افسوسناک بات ہے کہ سمندر کے کنارے آباد شہر کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 4کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے جس کا 70فیصد کراچی کے ریونیو سے لیا جائے گا لیکن اس وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے صرف 16ارب روپے کی میٹرو لائن بسوں کا پروجیکٹ دیا جارہاہے جو انتہائی افسوسناک صورتحال ہے ، کراچی کے عوام کے خو ن پسینے کی کمائی سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے لیکن وفاقی بجٹ میں ہمیں 1ارب کا حصہ دیا گیا ہے، ملک کے دیگر شہروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں ، کھربوں روپے دئیے گئے ہیں لیکن رواں سال کے بجٹ میں کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے2007میں شروع کئے گئےK4منصوبے کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ کو دیہی اور شہری کی تقسیم کا کوٹہ ہو یا دریا سندھ پر پانی کی تقسیم کا کوٹا ہو ہم اسے نہیں مانتے ،آج کراچی کو بھی دیہی اور شہری میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کو کراچی کے عوام اس غیر آئینی ، غیر جمہوری و غیر انسانی تقسیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 40سال قبل کوٹہ سسٹم نافذ کرکے شہری عوام کے حقوق غصب کئے گئے تھے آج کراچی کو تقسیم کیا جارہاہے،سندھ حکومت نے 18ویں ترمیم کے ذریعے وفاق سے اختیارات حاصل کرکے انہیں نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے ملک بھر میں منصفانہ اور ایماندارانہ مرد م شماری کی ضرورت ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی نئی حلقہ بندیاں بھی منصفانہ ہو سکیں اگر بلدیاتی انتخابات سے قبل اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کئے گئے تو بلدیاتی نظام مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے ان تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو یہ کراچی والوں کے ساتھ ظلم ہوگا اور عوام ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج عوامی احتجاج صرف پانی ،بجلی کی فراہمی کیلئے نہیں بلکہ عوام کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبوں کا احتجاج ہے،سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکر مافیہ کو سپورٹ کیا اور کراچی کے عوام کا پانی بیچ کراپنی جیبیں بھری ہیں، کراچی کے عوام کو پانی کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کے متعصب وزیر اعظم ہیں انہیں ملک کا غریب و مظلوم طبقہ نظر نہیں آتاکیونکہ ملک کا ہر مظلوم ایم کیو ایم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے اپنا خون دیکرپاکستان بنایا تھا اگر حکمرانوں نے کراچی میں بسنے والے عوام سے نا انصافیاں ختم نہ کیں تو ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی سربراہی میں عوام کو انکا جائز حق دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی حکومت کے دور میں حق پرست قیادت نے کراچی کو دنیا کے بہترین ملکوں کی صف میں کھڑاکر دیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے شہر کی رونق کو ماند کردیا ہے۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک نے کہا کہ 21ویں صدی میں دنیا کے مہذب ممالک جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی تنگ نظری و تعصب کے سبب کراچی کے عوام زندگی کی ضرورت پانی کی فراہمی کیلئے مظاہرے کر رہے ہیں، آئین ریاست پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ عوام کو انکی بنیادی سہولیات انکے گھروں تک پہنچائی جائیں لیکن حکومت یہ سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ماضی میں بھی ہمارے ملک میں اکثریت کو اقلیت نے دبانے کی کوشش کی تھی جس کا خمیازہ ہمارے ملک کو بھگتنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں موجود احساس محرومی کو مظالم کے ذریعے مزید پختہ کیا جارہاہے اگر حکمران کراچی کے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو وہ عوام کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کرے اور بلا امتیاز ہر شہری کی خدمت کرے، جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کو جب عوامی خدمت کا موقع ملاتو حق پرست قیادت نے بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب ، زبان کے عوام کی خدمت کی جو دنیا کے سامنے ہے۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ نے کہاکہ کراچی کے عوام اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے اپنااحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں لیکن افسوسناک بات ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ان عوامی مظاہروں کا کوئی نوٹس نہیں لیا، کراچی کے عوام کیلئے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K4کو عصبیت اور تعصب کی نظر کردیا گیا ہے جو کراچی کے عوام سے سراسر ظلم و زیادتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے ٹینکر مافیہ کا خاتمہ کیا جائے اور لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں ۔شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن شاہین شیر دین نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ کراچی کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے ، کراچی کے ساتھ نا انصافیاں کی جاتی ہیں تو ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوتی ہیں اور خاموشی اختیار کر لیتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں نے کراچی کے عوام کا پانی بند کرکے کربلا کی تاریخ دہرائی ہے لیکن کراچی کے عوام آج بھی زندہ دل اور جناب الطاف حسین سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران کراچی کے عوام کو انکا حق دینے سے خوفزدہ ہیں ۔
    

10/1/2024 12:13:32 AM