Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف برنس روڈ پر ایم کیوایم کا عوامی احتجاج


کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف برنس روڈ پر ایم کیوایم کا عوامی احتجاج
 Posted on: 6/6/2015 1
کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف برنس روڈ پر ایم کیوایم کا عوامی احتجاج
احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے آخری مظاہرے میں خواتین ، بچوں ، بچیوں ، بزرگوں ، نوجوانوں سمیت ہزاروں افرا د کی شرکت
’’ پانی دو کراچی کو ۔۔۔کراچی کا پانی بیچنا بند کرو ۔۔۔کراچی کے عوام پر رحم کرو۔۔۔کراچی کوتھر بنانے کی ساز ش نا منظورکے نعرے
عوام کا مٹی کے مٹکے توڑ کر پانی کی قلت پرشدید غصے کا اظہار 
کراچی ۔۔۔ 6جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاڑف جاری عوامی احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا آخری بڑا مظاہرہ ہفتہ کی شام برنس روڈ پر منعقد ہوا ۔ احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سید حیدر عباس، گلفراز خان خٹک ،قمر منصور، رضوی،عارف خان ایڈوکیٹ،کنور نوید جمیل،اسلم آفریدی،شبیر قائم خانی،آنسہ ممتاز انور ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،خواتین و مرد کارکنان سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ،بچے ، بچیوں ، بزرگوں ، نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوا یم اور پاکستان کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھاکر سندھ حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے برنس روڈ پر پنڈال ترتیب دیا گیا تھا جس میں خواتین اور مردو ں کے بیٹھنے کیلئے سڑک کے دونوں اطراف علیحدہ علیحدہ فرشی نشستیں بنائی گئی تھیں،پنڈال کے سامنے وسیع و عریض اسٹیج تیار کیا گیاتھا جس پر نصب اسکرین پر ’’پانی دو کراچی کو!!‘‘ کے الفاظ جلی حروف میں درج تھے۔پنڈال کے اندر اور باہر کی جانب اہلیان کراچی کی جانب سے مختلف بینرز آویزاں کئے گئے ’’ پانی دو کراچی کو ۔۔۔کراچی کا پانی بیچنا بند کرو ۔۔۔کھربوں روپے کے بجٹ میں کراچی کے شہریوں کو حصہ نہیں دیا گیا۔۔۔ کراچی وفاق کو 76فیصد ٹیکس دیتا ہے۔۔۔کراچی کے عوام پر رحم کرو۔۔۔کراچی کوتھر بنانے کی ساز ش نا منظور سمیت مختلف نعرے اور مطالبے درج تھے۔اس موقع پر برنس روڈ اور اطراف کی گلیوں میں عوام کے سروں کا سمندر نظر آیا جو تسلسل کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے اور کراچی کو اسکا جائز حق فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا،عوام نے اپنے گھروں کے برتن اور مٹی کے مٹکے توڑ کر پانی کی قلت پر اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔
تصاویر

10/1/2024 12:18:18 AM