Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تاجر، دکاندار سمیت تمام عوام مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے وسیم دہلوی کی سرکاری حراست کے دوران شہادت کے خلاف پرامن یوم سوگ میں بھرپورساتھ دیں۔الطاف حسین


تاجر، دکاندار سمیت تمام عوام مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے وسیم دہلوی کی سرکاری حراست کے دوران شہادت کے خلاف پرامن یوم سوگ میں بھرپورساتھ دیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/4/2015 1
تاجر، دکاندار سمیت تمام عوام مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے وسیم دہلوی کی سرکاری حراست کے دوران شہادت کے خلاف پرامن یوم سوگ میں بھرپورساتھ دیں۔الطاف حسین
وسیم دہلوی بھی کسی کا شوہر، کسی کاباپ،کسی کابھائی اور کسی کا بیٹا تھاجو پولیس گردی کے ہاتھوں بے گناہ مارا گیا
خدا نہ کرے کسی کو ایسا دن دیکھنا پڑے کیونکہ اولادکے کھوجانے کا دکھ ساری زندگی پورے خاندان سے چمٹا رہتا ہے
پولیس مادرپدرآزاد ہوچکی ہے جو بے گناہ لوگوں کو ماررہی ہے اور حکمراں خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں
لندن۔۔۔4، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تاجروں، دکانداروں سمیت تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مثالی اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے معصوم وبے گناہ نوجوان وسیم دہلوی کی سرکاری حراست کے دوران شہادت کے خلاف پرامن یوم سوگ کا بھرپورساتھ دیکر اسے کامیاب بنائیں اوروسیم دہلوی شہید کے غمزدہ لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔انہوں نے یہ اپیل آج صبح نائن زیروپرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کے اجتماع میں شریک ذمہ داران اورکارکنان میری باتیں دوسرے کارکنان اورعوام تک بھی پہنچائیں اورانہیں بتائیں کہ وہ بھی صاحب اولاد ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو سلامت رکھے لیکن وسیم دہلوی بھی کسی کا شوہر، کسی کاباپ،کسی کابھائی اور کسی کا بیٹا تھاجو پولیس گردی کے ہاتھوں بے گناہ مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں پولیس مادرپدرآزاد ہوچکی ہے جوسرکاری حراست میں بے گناہ لوگوں کوتشددکانشانہ بناکرانہیں ماررہی ہے اور حکمراں خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہردردمند دل رکھنے والے افراد کوسوچنا چاہیے کہ ان کی ذراسی غفلت یا ہمت وجرات کی سے کام لینے کی کمی کی بنیاد پر خدا نہ کرے کہ کسی صاحب اولاد کو ایسا دن دیکھنا پڑے کیونکہ اولادکے کھوجانے کا دکھ ساری زندگی پورے خاندان سے چمٹا رہتا ہے اورساری زندگی کا غم بن جاتا ہے اسلئے تاجر،دکانداراورتمام عوام ایک ایک ماں، بہن اوربیوہ بہن کے دکھ اور جذبات کو سامنے رکھ کر ظلم کے خلاف کی جانے والی پرامن ہڑتال میں بھرپورساتھ دیں۔


10/1/2024 12:17:01 AM