عزیز بھٹی تھانے میں انسانیت سوز تشدد سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن وسیم دہلوی کو بلدیہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
وسیم دہلوی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مین روڈ جامع مسجد دہلی بلدیہ ٹاؤن نمبر 3میں ادا کی گئی
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔3، جون 2015ء
عزیز بھٹی تھانے میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 117کے کارکن وسیم دہلوی شہید کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل وسیم دہلوی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مین روڈ جامع مسجد دہلی بلدیہ ٹاؤن نمبر 3میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی ، شبیر احمد قائم خانی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سلمان مجاہد بلوچ ، اقبال محمد قادری ، محمد حسین ، سیف الدین ، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یو نٹ کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وسیم دہلوی شہید کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ،وسیم دہلوی کی دوران حراست بہیمانہ تشددسے شہادت پرشہیدکے اہل خانہ اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جبکہ بعض کارکنان اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکے اوران کی جانب سے وسیم دہلوی شہیدکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے لگائے جاتے رہے۔بعدازاں شہیدکے جسدخاکی کوان کی آخری آرام گاہ لیجایاگیاجہاں ان کی تدفین عمل میںآئی اورشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی گئی۔
.JPG)
Pictures
Video