Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سکھر زون کے تحت سکھر پریس کلب کے باہر پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم سکھر زون کے تحت سکھر پریس کلب کے باہر پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/2/2015 1
ایم کیوایم سکھر زون کے تحت سکھر پریس کلب کے باہر پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرین کی پانی کی شدید قلت کے خلاف نعرے بازی ، شرکاء نے مٹکے اٹھا کر پانی دو پانی دو کی دہائیاں دیں
پانی کے مصنوعی بحران نے کراچی سے لیکر اندرون سندھ تک لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئیں ہیں، ارکان رابطہ کمیٹی عبد الحسیب، عظیم فارقی 
حکومت نے پانی کے بحران کے خاتمے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کا محاسبہ نہیں کیا تو ایم کیوایم کا عوام پر کنٹرول نہیں رہے گا ، ارکان رابطہ کمیٹی 
سکھر۔۔۔2، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آج ایم کیوایم سکھر زون کے تحت سکھر پریس کلب کے باہر پانی کی شدید قلت کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سکھر کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پانی کی قلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب ، عظیم فاروقی ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ناہید بیگم ، سلیم بندھانی اور دیوان چاؤلہ نے خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ بینروں پر پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف مذمتی کلمات اور مطالبات جلی حروف میں درج تھے جبکہ مظاہرے میں شریک خواتین نے اپنے کاندھوں پر مٹکے بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ پانی دو پانی دو کی دوہائیاں دے رہی تھیں ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور عظیم فاروقی نے کہاکہ پانی کے مصنوعی بحران نے کراچی سے لیکر اندرون سندھ تک لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئیں ہیں ، عوام پانی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن حکومت سندھ اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے حکومت سندھ نے اس میں غفلت اور لاپروائی کی انتہاء کردی ہے ، کراچی سے لیکر سندھ بھر میں عوامی احتجاجی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سندھ پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور پانی کی فراہمی کیلئے عوامی احتجاج کے باوجود کوئی ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزیدکہاکہ اگر عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا اور اس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کئے جانے کی روش جاری رکھی گئی تو یہ احتجاج کوئی بھی شکل اختیار کرسکتے ہیں اور عوامی جذبات اور احساسات کے سامنے پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر کو چھپنے تک کی جگہ میسر نہیں آئے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے کے ارکان نے کہا کہ پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم ہر سطح پر آواز بلند کررہی ہے اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ان عناصر کو جگانے کی کوشش کررہی ہے جو اپنی ناکامیوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے مزید عوام کو دربد کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور سندھ میں میں پانی کے بحران کے خاتمے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کا محاسبہ کیاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم کا بھی عوام پر کنٹرول نہیں رہے گا اور وہ کوئی بھی راستہ اختیار کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔ 


10/1/2024 12:17:06 AM