Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین


 صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/2/2015 1
 صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین
مختلف ٹی وی چینلز پر الیکشن کے دن بدترین دھاندلی کے مناظردکھائے گئے ہیں، الطاف حسین
بعض جگہوں پر لوگوں کو کرکٹ بیٹ کے ساتھ بیلٹ بکس لیکر بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، الطاف حسین
صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، الطاف حسین
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فرض ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردیکر وہاں از سرنو بلدیاتی الیکشن کرائے ،الطاف حسین
میاں افتخار حسین کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھ کر میں اپنے آنسو نہیں روک سکا، الطاف حسین
بزرگ سیاستداں کو قتل کے مقدمے میں ملوث کرنا اورہتھکڑیاں لگاکر پیش کرناانتہائی قابل مذمت فعل ہے، الطاف حسین
لندن ۔۔۔2، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ صوبہ خیربختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے اور ایسی دھاندلی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ مختلف ٹی وی چینلز پر الیکشن کے دن بدترین دھاندلی کے مناظردکھائے گئے ہیں اور بعض جگہوں پر لوگوں کو کرکٹ بیٹ کے ساتھ بیلٹ بکس لیکر بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان بلدیاتی انتخابات میں عوام کو ووٹ دینے سے روکا گیا ہے ،اگر الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی تو پی ٹی آئی کو صوبہ خیبرپختونخوا میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر کم نشستیں حاصل ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا51.57 فیصد خواتین پر مشتمل ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فرض ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردیکر وہاں کراچی کے حلقہ این اے 246 کی طرح اندر اورباہر رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی اورپولنگ اسٹیشنوں میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے از سرنو بلدیاتی الیکشن کرائے ، اگر اس کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں تومیں خود عمران خان کو مبارکباد پیش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں یحییٰ خان نے پورے ملک میں فوج کو تعینات کرکے الیکشن کرائے اور ایسے تاریخی اور شفاف الیکشن آج تک نہیں ہوسکے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخارحسین کی گرفتاری پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنے سینئر ،بزرگ اورپاکستان کے نیک اورایماندار سیاسی رہنما کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھ کر میں اپنے آنسو نہیں روک سکا۔ میاں افتخار حسین نے مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد میں اپنے اکلوتے بیٹے کی شہادت کا صدمہ برداشت کیا ہے اور ایک بزرگ سیاستداں کو قتل کے مقدمے میں ملوث کرنا اورہتھکڑیاں لگاکر پیش کرناانتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔

صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین
صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین
صوبہ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے، الطاف حسین

9/30/2024 9:06:01 PM