Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا کھلا آمرانہ عمل ہے۔ الطاف حسین


بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا کھلا آمرانہ عمل ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/1/2015 1
بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا کھلا آمرانہ عمل ہے۔ الطاف حسین
اس شرمناک حرکت سے عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی سفاکیت کا ہر پاکستانی بخوبی اندازہ لگاسکتا ہے
دنیا کا معاشرتی گروہ اپنی نوجوان نسل کوبزرگوں کی عزت وتکریم کرنے کانہ صرف سبق دیتاہے
بزرگوں اورسینئرشہریوں کے بارے میں قانون بھی نرمی اور لچک کامظاہرہ کرتاہے
صدر اوروزیراعظم میاں افتخار حسین کوہتھکڑیاں ڈال کرعدالت میں پیش کرنے سے مستثنیٰ قراریں
انسانی حقوق کے علمبردار، سیاسی، سماجی وغیرسیاسی رہنما میاں افتخارحسین کوہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کرنے کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں
لندن۔۔یکم جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخارحسین کوہتھکڑی لگاکرعدالت میں پیش کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے خیبرپختونخوا حکومت کاکھلاآمرانہ عمل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک، قوم ، گروہ،قبیلے کے اپنے اپنے اطوار، اپنے اپنے رسم ورواج ہوتے ہیں۔زندگی کے مختلف مواقع پر خوشی وغم منانے کے اپنے طورطریقے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں لیکن اپنے بزرگوں کی عزت کرنا تمام قوموں، گروہوں اورقبیلوں میں قدر مشترک ہوتاہے۔ دنیا کا معاشرتی گروہ اپنی نوجوان نسل کوبزرگوں کی عزت وتکریم کرنے کانہ صرف سبق دیتاہے بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ قانون وانصاف کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اورعام طورپر قانون کوبے لچک کہاجاتاہے تاہم بزرگوں اورسینئرشہریوں کے بارے میں قانون بھی نرمی اور لچک کامظاہرہ کرتاہے۔ ایک میز پر بار بار ساتھ کھانے والوں میں ایک دوسرے کیلئے لازماً لحاظ اورمروت کاعنصرہوتاہے ماسوائے ان چندعیارومکارلوگوں کے جوایک دوسرے کالحاظ کرنے اوربزرگوں کی خدمت کی سعادت سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنی آنکھ میں سؤر کا بال ضروررکھتے ہیں اوربعض توایسے ہوتے ہیں جن کی پوری آنکھ ہی سؤر کی ہوتی ہے۔اس بات کا اندازہ، حیرت ،تعجب اورانتہائی افسوس مجھے اس وقت ہوا جب میں نے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے اکلوتے بیٹے کے باپ میاں افتخارحسین جو ویٹرن (Veteran) سیاسی رہنما بھی ہیں اورعلیل بھی ہیں،انہیں انتہائی بزرگی کے باوجودجیل کی اس گاڑی میں عدالت لایاگیاجس میں عموماً عادی مجرموں و قیدیوں کوجیل یاپولیس لاک اپ سے عدالت لایاجاتاہے۔میاں افتخارحسین کونہ صرف اس گاڑی میں عدالت لایا گیا بلکہ ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کیاگیا۔اس شرمناک حرکت سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی سفاکیت کاہرذی شعور پاکستانی بخوبی اندازہ لگاسکتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف سے پرزورمطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپناصدارتی استحقاق استعمال کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کوہتھکڑیاں ڈال کرعدالت میں پیش کرنے سے مستثنیٰ قراریں۔آخرمیں انہوں نے ملک کے تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں، سیاسی، سماجی وغیرسیاسی رہنماؤں سے پرذوراپیل کی کہ وہ بھی میاں افتخارحسین کوہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کرنے کے خلاف آوازاحتجاج بلند کریں۔ 

9/30/2024 9:05:41 PM