Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر میں کراچی کے پیسے سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن یہاں کے عوام کو پانی بھی میسر نہیں، کنور نوید جمیل


ملک بھر میں کراچی کے پیسے سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن یہاں کے عوام کو پانی بھی میسر نہیں، کنور نوید جمیل
 Posted on: 5/29/2015
ملک بھر میں کراچی کے پیسے سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن یہاں کے عوام کو پانی بھی میسر نہیں، کنور نوید جمیل
کراچی کے عوام پر ہر شخص اپنا حق جتاتاہے لیکن کراچی کے بنیادی مسائل کیلئے صرف ایم کیوا یم احتجاج کرتی ہے،وسیم اختر 
حکمران کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف عوامی احتجاج کا نوٹس لیں اس سے قبل عوام اپنا راستہ خود بنالیں 
اسمبلیوں میں آواز بلند کرتے ہیں تو ہمارے شکوے کو سنجیدہ نہیں لیاجاتا کراچی کا کوئی ہمدرد نہیں ہے ، عظیم فاروقی
بلدیاتی دور میں ایم کیوا یم نے کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن حکمرانوں نے اسے اندھیروں کا شہر بنادیا، عارف خان ایڈوکیٹ
پانی کیلئے عوامی مطالبے کونہیں سنا گیاتوعوام وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت بڑے بڑے محلات کا گھیراؤ کریں گے، خواجہ سہیل منصور
کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت، لیاقت آباد 10نمبر پر ایم کیوا یم کے تحت عوامی احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔29مئی2015ء
کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف ایم کیو ایم کے جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں جمعہ کی شام لیاقت آباد 10نمبر مین روڈ پر منعقدہونیوالے عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا کہ مہاجروں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان بنایا اور اپنی تمام تر جائیداد و دولت چھوڑ کر یہاں ہجرت کی اور آج بھی کراچی میں بسنے والے بانیان پاکستان کی اولادیں ملک کی معیشت میں اپناکو بڑا حصہ ادا کر رہے ہیں لیکن آج انکی اولادوں کو پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جہا ں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ کراچی کی جانب سے ادا کردہ ریونیو سے بنائے جا رہے ہیں لیکن کراچی کا حال یہ ہے کہ یہاں کے عوام روزانہ اپنی سڑکوں پر پانی کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،کراچی کو سندھ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے لیکن یہاں عوام کو پانی ، بجلی ،گیس نہیں دی جاتی اور دو گھنٹوں کا کہا کر دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور وہاں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں لیکن وہاں فوج یا پیرا ملٹر ی فورس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارا ت نہیں دئیے گئے لیکن کراچی میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کو جو ڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارا ت دئیے جاتے ہیں کیونکہ کراچی کے عوام ایم کیوا یم کو ووٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں بھی زیادتیاں کی جارہی ہیں اگر کسی علاقے میں چند لوگ نادہندہ ہوں تو پورے پورے علاقے کی بجلی منقطعی کردی جاتی ہے لہٰذا کراچی کے لوگوں کو بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کے نرخ پر بجلی دی جائے اور شہریوں کو بلا جواز اذیتیں پہنچا کر انکے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ۔ ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی تیسری ، سندھ کی دوسری اور کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے جو گزشتہ کئی روز سے کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے پر امن و آئینی احتجاج کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی فراہمی کیلئے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں احتجاج کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اب مایوس ہوکر سڑکوں پر نکلے ہیں کیونکہ کراچی کے مسائل پر ہر شخص اپنا حق جتاتاہے اور خود کو آدھا مہاجر کہلانے لگتاہے، بین الاقوامی ایشوز پر مختلف جماعتیں کراچی میں احتجاج کرتی ہیں لیکن کراچی کے بنیادی مسائل کیلئے کو ئی احتجاج نہیں کرتا اورصرف ایم کیوا یم کراچی کے حق کیلئے احتجاج کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور حکمران اپنی تقاریر میں نیوکلیر پاور ہونے کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے بیان دیا کہ اگر انکے صوبے کو حق نہ دیاگیا تو وہ پورے پاکستان کو آگ لگا دیں گے لیکن کسی تجزیہ نگار، تبصرہ نگار، صحافی یا ادارے نے اس کا نوٹس نہیں لیا اگر ایم کیوا یم ایسی کوئی بات کرتی تو سب شور مچارہے ہوتے کیوں کہ وہ فرزند زمین ہے اور جناب الطاف حسین کو آج تک فرزند زمین نہیں سمجھا گیا۔انہوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف عوامی احتجاج کا نوٹس لیں اس سے قبل عوام اپنا راستہ خود بنالیں ۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی نے کہا کہ عوام نے جناب الطاف حسین کی صبر کی پالیسی پر عمل کیااور صبر کر رہے ہیں اور جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندے اس ظلم پر اسمبلیوں میں آواز بلند کرتے ہیں تو ہمارے شکوے کو سنجیدہ نہیں لیاجاتااس لئے اب عوام کی عدالت میں آواز بلند کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سمجھ لیں ہمارا کوئی ہمدرد نہیں ہے اب عوا م خود اپنا حق لیکر دم لیں گے۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹنے کہا کہ کراچی کے عوام کا آپس میں اتحاد ، اتفاق اور محبت کا رشتہ ہے جواپنے لئے پانی کے حصول کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر نکلے ہیں اور اگرحکمرانوں نے عوامی احتجاج کو غیر سنجیدہ لیا تو انہیں اپنی حکومت سے ہاتھ دھونے پڑ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے کراچی کے شہریوں کو پانی نہ دیا تو عوام اپنے حق کا پانی لینے کیلئے خود اقدامات کریں گے، کراچی ملک کو 70فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے اور حکمران انکا حصہ اپنی جیبوں میں بھر رہے ہیں اور عوام کے پیسوں پر عیاشی کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے لیکن کراچی کے عوام کو ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی فراہم نہیں کیا جارہا جو حکمرانوں کی مہاجر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھاایم کیو ایم نے بلدیاتی دور میں کراچی کو تیزی سے ترقی کی راہ پر لگایاتھا لیکن حکمرانوں نے اسے اندھیروں کا شہر بنادیاہے ۔حق پر ست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے کہاکہ حکمران کراچی کے عوام کا پانی بیچ کر اربوں روپے کما رہے ہیں اور عوام کو بوند بوند کیلئے ترسا رہے ہیں۔آج عوام اپنے گلی محلوں میں پانی کی فراہمی کے مطالبے کر رہے ہیں لیکن اگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو عوام وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت بڑے بڑے محلات اور جاگیروں کا گھیراؤ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے عوام کو پر امن طریقے سے اپنا حق مانگنے کی تعلیم دی ہے لیکن عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو وہ معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیہ اپنی منہ مانگی قیمت پر عوام کو پانی کے ٹینکر بیچ رہے ہیں۔۔انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے کراچی کو چائنہ کی سرمایہ کاری میں سے کوئی حصہ نہیں دیا اور پنجاب میں بڑے ترقیاتی منصوبے بنائے جارہے ہیں،وزیر اعظم کراچی کو بھی پاکستان کا شہر سمجھیں۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفر نے کہاکہ کراچی دنیا کہ واحد بد قسمت شہر ہے جس کے عوام ملک کی ترقی میں جتنا زیادہ کردار ادا کرتے ہیں انہیں اتنا ہی محکوم بنادیاگیاہے۔انہو ں نے کہا کہ کراچی کے عوام ملک کی معیشت کو بڑا حصہ فراہم کر رہے ہیں لیکن ملک کے حکمران یہاں شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں انتہائی غیر سنجیدہ ہیں، انہوں نے غریب عوام کی آواز پر انہیں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کیں تو پھر ملک میں انقلاب کی آواز بلند ہوگی اور فیصلے ایوانوں میں نہیں سڑکوں میں ہوں گے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور رضانے کہا کہ کراچی کا معاشی انجن کہلاتا ہے اور ملک کے اتنے اہم ترین شہر کے لوگ اپنی گلی محلوں میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کراچی کو تھر بنا دیاہے اور شہر کے عوام پانی کو بوند بوند کو ترس رہے ہیں کیونکہ شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے بڑے منصوبے K4کو آج تک مکمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے آواز بلند کی ہے اور اس مرتبہ بھی کراچی کے باسیوں کی امیدیں جناب الطاف حسین سے وابستہ ہیں۔سابق حق پرست خاتون رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ نسیم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے سے روکا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بنے67برس گزر گئے ہیں آج ہمیں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کیلئے احتجاج کرنا چاہئے تھا لیکن افسوسناک بات ہے کہ آج بھی عوام کو بینے کا پانی اور گھروں میں بجلی میسر نہیں ہے اورہمیں احتجاج کرنے پڑ رہے ہیں۔
















تصاویر
وڈیو

9/30/2024 9:03:44 PM