پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجا ج کا سلسلہ جاری
26مئی2015ء بروز منگل شام 5بجے باغ کورنگی میں بڑا عوامی احتجاج کیا جائے گا،ترجمان
کراچی ۔۔۔25مئی2015ء
کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجا ج کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے26مئی2015ء بروز منگل شام 5بجے باغ کورنگی میں بڑا عوامی احتجاج کیا جائے گا جس میں کورنگی ، لانڈھی ، ملیر اور شاہ فیصل سمیت قرب و جوا ر میں پانی کے بحران سے پریشان خواتین ، بزرگ ، بچے ، بچیاں ، نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ احتجاجی مظاہرو ں کا سلسلہ 6جون تک جاری رہیے گا اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں پانی کے بحران کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی احتجاج کئے جائیں گے۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
وڈیو
تصاویر