Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ اور ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام سانحہ صفورہ گوٹھ کے شہداء کی یاد میں علیحدہ علیحدہ تعزیتی اجلاسز کا انعقاد


ایم کیو ایم امریکہ اور ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام سانحہ صفورہ گوٹھ کے شہداء کی یاد میں علیحدہ علیحدہ تعزیتی اجلاسز کا انعقاد
 Posted on: 5/17/2015
ایم کیو ایم امریکہ اور ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام سانحہ صفورہ گوٹھ کے شہداء کی یاد میں علیحدہ علیحدہ تعزیتی اجلاسز کا انعقاد 
تعزیتی اجلاسز میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور مذمتی قرار داد منظور کی گئی جبکہ شرکاء نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں 
بلا تفریق انتہاء پسندوں کے خلاف کاروائی کرکے یقیناًپاکستان ایک پرامن اور مثالی ملک بنایاجا سکتا ہے ، سابق وفاقی وزیر سینیٹربابر غوری 
پاکستان میں جاری آپریشن انتہاء پسندوں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے خلاف ہوگیا ہے، سینیٹربابر غوری 
امریکہ ؍ آسٹریلیا۔۔۔17، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ اور آسٹریلیا کے زیراہتمام سانحہ صفورا گوٹھ میں بے گناہوں کو انتہائی سفاکی اور بیدردی سے شہید کئے جانے کے خلاف علیحدہ علیحدہ تعزیتی اجلاسزکا انعقاد کیا گیا جس میں سانحہ صفورا کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ اجلاسزکے شرکاء نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں ۔ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام لاس اینجلس جبکہ ایم کیو ایم آسٹریلیا کی جانب سے سڈنی اور میلبورن میں منعقد ہونیوالے تعزیتی اجلاسز میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کی خواتین ،مرد اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ لاس اینجلس کے اجلاس میں اس افسوسناک سانحہ کے خلاف متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سانحہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔تعزیتی اجلاس سے ایم کیوایم کے رہنما اور سابق حق پرست وفاقی وزیر سینیٹر بابر غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حکومت اگر دباؤ سے باہر ہوکر تمام انتہاء پسندوں کے خلاف کاروائی کرے تو یقیناًپاکستان ایک پرامن اور مثالی ملک بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمراں جب حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن بعد میں مصلحت کی چادر اوڑھ لیتے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کیلئے رقم رکھی جاتی ہے ، سندھ کو وفاق سے 56ارب روپے ملتے ہیں اور سندھ کی آبادی اگر ساڑھے 4کروڑ تصور کرلی جاے تو کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ ہے جبکہ ان پیسوں میں سے کراچی کی ترقی کیلئے آدھی رقم بھی رکھی جائے تو کراچی دنیا کا خوبصورت ترین شہر بن سکتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی کو صرف 3ارب روپے ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات ایک شخص کے ہاتھ میں ہونے سے مسائل بڑھتے ہیں ، اختیارات کی تقسیم اگر منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں ہو تو شہر اور ملک ترقی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن انتہاء پسندوں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے خلاف ہوگیا ہے اور کرمنلز کے بجائے سیاستدانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے ملک میں بے چینی کی فضا پھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کا پیغام حق اور سچ پر مبنی ہے ، جناب الطا ف حسین کے چاہنے والے جہاں بھی ہوں وہ یکجہتی کا بے مثال نمونہ پیش کرتے ہیں ۔جبکہ سڈنی اور ملبورن میں منعقدہ تعزیتی اجلاسز میں شہداء صفورا گوٹھ کیلئے خصوصی دعا اور شمعیں روشن کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

9/30/2024 9:06:01 PM