Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا۔


ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا۔
 Posted on: 6/11/2013
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین دن رات ملک کو بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اورگذشتہ 35برس سے 
ملک میں بسنے والے غریب اور متوسط طبقے کی عوام کے احساسات کی ترجمانی کررہے ہیں۔ایم کیوایم آسٹریلیا 
کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے سرکاری تحویل میں ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور گمشدگی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
میلبورن۔۔۔11جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع کے شرکاء سے میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے خطاب کیا اس موقع پر آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان و ہمدردوں کے علاوہ میلبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے انچارج نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو پودا آج سے35برس قبل جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی چھاوءں سے آج پورا ملک مستفید ہورہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں بسنے والے مظلوم طبقے کو اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے ایم کیو ایم کی شکل میں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ جس کے باعث آج ملک بھر کے عوام جناب الطاف حسین کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے ایک تسلسل کے ساتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے سرکاری تحویل میں ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور گمشدگی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کو پھیلنے سے نہیں روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی ایم کیوایم کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے اور کارکنان کے قتل میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجتماع کے شرکاء نے بھی مطالبے کی پرزور حمایت کی۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع میں یوم تاسیس کے عنوان پر میلبورن یونٹ کے کارکن وصی زیدی نے پر جوش تقریر کی اور نظم بھی پڑھ کر سنائی جس پر کارکنان نے پرشگاف نعرے بلند کئے۔ اجتماع کی تقریب کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی ،تندرستی درازیِ ِ عمراور تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔

12/21/2024 7:25:54 PM