Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام گریٹر لندن کے علاقے ایجوئیر میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ


کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام گریٹر لندن کے علاقے ایجوئیر میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/1/2013 1
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام گریٹر لندن کے علاقے ایجوئیر میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ
سپریم کورٹ اور ارباب اختیار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
گرفتار شدگان کو رہا اور لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے 
مظاہرین نے ایم کیوایم کے کارکنان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے 
پلے کارڈ اور بینرز پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل، ٹارچر، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف کلمات اور مطالبات درج تھے
مظاہرین میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے علاوہ ہمدردوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
لندن ۔۔یکم جون 2013ء 
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، کار کنا ن کی گرفتار ی،سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد ،سرکاری اداروں کی جانب سے کارکنا ن کے اغوا اور گمشدگی کے خلاف آج ایم کیوایم کے زیر اہتما م گریٹر لندن کے علاقے ایجوئیر میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان خصوصاً کراچی میں جاری حالیہ ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کے اغوا گمشدگی،ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے خلا ف ملک گیر اور بین الاقوامی احتجاج کے اعلان کے بعدایم کیوایم یوکے یونٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ایم کیوایم کے کارکنان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر مظاہر ین نے نعرہ باز ی کی اور احتجاج کیا ۔مظاہر ین میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے علاوہ ہمدرد اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہر ین نے پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچم جناب الطاف حسین کی تصاویر کے علا وہ مختلف پلے کار ڈ ز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کارکنوں کے بہیمانہ قتل ، ٹارچر ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف کلمات اور مطالبات درج تھے ۔اس موقع پر مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور یوکے یونٹ کے ذمہ داران نے کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتار یوں او رانہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور تما م ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے ،گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کر ایا جائے ۔



12/21/2024 6:07:07 AM