Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماہر تعلیم، ممتاز سماجی کارکن اور ایم کیوایم کے فیڈرل بی ایریا ریزیڈینٹ کمیٹی کے رکن اظفر رضوی کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت


ماہر تعلیم، ممتاز سماجی کارکن اور ایم کیوایم کے فیڈرل بی ایریا ریزیڈینٹ کمیٹی کے رکن اظفر رضوی کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/31/2013
ماہر تعلیم، ممتاز سماجی کارکن اور ایم کیوایم کے فیڈرل بی ایریا ریزیڈینٹ کمیٹی کے رکن اظفر رضوی کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
اظفر رضوی اپنی ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے پیغام کو پھیلانے میں بھی سرگرم تھے، وہ ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے
اظفر رضوی کا المناک قتل بڑا سانحہ اور ادبی و سماجی حلقوں اور شعبہء تعلیم کا نا قابل تلافی نقصان ہے
جناب الطاف حسین کا اظفر رضوی شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری، میر ہزار خان کھوسہ ،ملک حبیب اور سندھ حکومت اظفر رضوی کے بہیمانہ قتل کا فوری نوٹس لیں
لندن۔۔۔31،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ماہر تعلیم،ممتازسماجی کارکن ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر اورفیڈرل بی ایریاریزیڈنٹ کمیٹی کے دیرینہ رکن پروفیسر اظفررضوی اورانکے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اظفررضوی شہید کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسر اظفررضوی ایک انتہائی نفیس اورباکردار شخصیت اورسادہ طبیعت کے انسان تھے،وہ ادبی اورسماجی حلقوں میں ایک سرگرم شخصیت تھے اور ان کاقتل بڑاسانحہ اورادبی وسماجی حلقو ں اور تعلیم کے شعبے کاقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ اظفررضوی اپنی ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے پیغام کوپھیلانے میں بھی سرگرم عمل تھے اورایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے۔ اظفررضوی جیسے شریف النفس اورتعلیم یافتہ شخص کونشانہ بنانے والے کسی بھی قیمت پر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔ان درندوں نے صرف ایک گھر نہیں اجاڑاہے بلکہ انسانیت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔جناب الطاف حسین نے اظفررضوی شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اظفر رضوی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمل عطاکرے۔جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسہ، نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن وماہرتعلیم اظفررضوی اورانکے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے اورقتل کی المناک واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزادی جائے۔

1/20/2025 2:28:10 PM