Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارفصاحت علی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت


ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارفصاحت علی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 5/29/2013
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارفصاحت علی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت 
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ ایم کیوایم کے چوتھے کارکن ہیں جنہیں بیدردی سے شہیدکردیاگیا
آخرپولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی شہرمیں جگہ جگہ تعیناتی اورپیٹرولنگ کے باوجود تسلسل کے ساتھ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟
کیا قاتل دہشت گردسلیمانی ٹوپی پہنے ہوتے ہیں جو پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کونظرنہیں آتے؟
ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیاجائے،قاتلوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے ۔ فصاحت علی شہیدکے لواحقین سے جناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 29 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارسیدفصاحت علی کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فصاحت علی سوسائٹی سیکٹرکے سابق سیکٹرممبراوران دنوں سیکٹرکے الیکشن سیل کے رکن تھے آج وہ سیکٹرآفس سے جیسے ہی اپنے گھرواقع سندھی مسلم سوسائٹی پہنچے وہاں دہشت گردوں نے ان پر اندھادھندفائرنگ کی جسکے نتیجے میں فصاحت علی موقع پر ہی شہیدہوگئے۔ جناب الطا ف حسین نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ ایم کیوایم کے چوتھے کارکن ہیں جنہیں بیدردی سے شہیدکردیاگیا۔ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اوردوسری طرف سفاک دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کر شہید کررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ آخرپولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی شہرمیں جگہ جگہ تعیناتی اورپیٹرولنگ کے باوجود تسلسل کے ساتھ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟کیایہ قاتل دہشت گردسلیمانی ٹوپی پہنے ہوتے ہیں جو پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کونظرنہیں آتے؟کسی بھی واقعہ کی تفتیش اورکوئی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی جارہی ہے ؟ آخراس کاکیامطلب لیاجائے؟جناب الطا ف حسین نے صدرآصف زر داری، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیاجائے، قتل کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے سیدفصاحت علی شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اپنے ایک اورسینئرساتھی کی شہادت کے واقعہ پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے۔میں اورتحریک کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فصاحت علی شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔ 
*****



12/24/2024 5:57:03 AM