Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں امامیہ کالونی گلبہار میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


پشاور میں امامیہ کالونی گلبہار میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/28/2013
پشاور میں امامیہ کالونی گلبہار میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
پشاور امامیہ کالونی گلبہار میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے، الطاف حسین
مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے نا حق معصوموں کا خون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
پشاور بم دھماکے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے
لندن:۔۔۔28؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاورکے علاقے امامیہ کالونی گلبہارمیں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے دھماکے کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ جودرندہ صفت سفاک دہشت گرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے ناحق معصوموں کاخون بہارہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق افرادکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام زخمیوں کوجلدمکمل صحت یابی عطافرمائے۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب اورخیبرپختونخواکی نگراں حکومت سے مطالبہ کیاکہ پشاورامامیہ کالونی گلبہارمیں بم دھماکے کافی الفورنوٹس لیاجائے اوردھماکے کے ذمہ دارعناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

12/24/2024 9:03:23 AM