Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی مستقل بندش اور مصنوعی بحران پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کااظہار تشویش


کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی مستقل بندش اور مصنوعی بحران پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کااظہار تشویش
 Posted on: 5/8/2015 1
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی مستقل بندش اور مصنوعی بحران پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کااظہار تشویش 
کراچی کے عوام ملک کو ریونیو کی مد میں 75فیصد جبکہ صوبہ سندھ کو 95فیصد سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایم کیو ایم لیبر ڈویژن
کراچی کے عوام صبر کا دامن تھامے ہوئے موجودہ حکمرانوں سے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی استدعا کر رہے ہیں
حکمرانوں کی جانب سے عوام کی آواز کو دبانے اور انہیں نظر انداز کرنے کا عمل کسی طور قومی سلامتی کیلئے خوش آئند نہیں
کراچی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پانی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔8مئی2015ء
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا و اراکین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی مستقل بندش اور مصنوعی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں لیبر ڈویژن کے انچارج و ارکان نے کہا کہ کراچی کے عوام ملک کو ریونیو کی مد میں 75فیصد جبکہ صوبہ سندھ کو 95فیصد سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن حکمرانوں کی جانب سے کراچی کے عوام کے ساتھ وسائل کی تقسیم میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت کے جس کے بغیر کوئی انسان اپنے روز مرہ کی ضروریات اور معاملات زندگی کو مکمل نہیں کر سکتا لیکن کراچی کے عوام کو زندگی کی اس اہم ضرورت سے محروم رکھ کر عوام میں پائی جانے والے احساسی محرومی کومزید پختہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام صبر کا دامن تھامے ہوئے موجودہ حکمرانوں اور منتخب نمائندوں سے پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کی آواز کو دبانے اور انہیں نظر انداز کرنے کا عمل کسی طور قومی وقار اور سلامتی کیلئے خوش آئند نہیں ہے ۔ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے ذمہ داران نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور متعلقہ اداروں کے ذمہ اداران سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پانی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں اور کراچی کے عوام کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں ۔

9/30/2024 6:32:38 PM