Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پر قابض ہونیوالوں نے بنگالیوں کوخطرہ اور مہاجروں کے معیار کو اپنے لئے خطرہ محسوس کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


پاکستان پر قابض ہونیوالوں نے بنگالیوں کوخطرہ اور مہاجروں کے معیار کو اپنے لئے خطرہ محسوس کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/1/2015 1
پاکستان پر قابض ہونیوالوں نے بنگالیوں کوخطرہ اور مہاجروں کے معیار کو اپنے لئے خطرہ محسوس کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطا ف حسین نے ملک کے مزدوروں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بٹھایا اور انہیں عزت و توقیر کا رتبہ فراہم کیا
جاگیر دارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہوتا ہے، ہمارے ملک میں جاگیردارانہ نظام رائج ہے ،
حکمرانوں کی متعصب پالیسیوں کے نتیجے میں کراچی انتظامی طور پر تباہی کا شکار ہو رہاہے، مقتدی منصور 
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے مڈل کلاس کے لوگوں کو متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کیلئے آمادہ کیا 
پاکستان میں مزدوروں پر 2فیصد جاگیرداروں کا قبضہ ہے جو، مزدوروں کو سہولیات فراہم نہیں کرتے، کاظم رضا
ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام یوم مئی پر منعقدہ پر وقار سیمنار سے شرکاء کا خطاب
کراچی۔۔۔یکم؍مئی2015ء
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی یو م مزدور پر ملک بھر کے غریب محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پر وقار مزدور سیمینار منعقد کیا گیا ۔مزدور سیمینار میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،معروف قلمکار و تجزیہ نگار مقتدیٰ منصور ، ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا ، جوائنٹ انچارجز ذواہر حسین اراکین مرکزی کابینہ سمیت مختلف سرکاری و نجی اداوں کی یونینز کے ذمہ داران نے سیمنار میں شرکت۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں مزدوروں کی اہمیت و قدر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہاں شہیدوں کے خون کی قدر کی جاتی ہے،یکم مئی کے شہداء کا خون رنگ لے آیا۔انہوں نے کہا کہ جاگیر دارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہوتا ہے اور ہمارے ملک میں جاگیردارانہ نظام رائج ہے ،جاگیردارانہ نظام کے ہوتے ہوئے اصل جمہوریت آہی نہیں سکتی، تعلیم ،روزگار اور انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا اور آج ملک کے ایوانوں میں یہ حال ہوگیا ہے کہ کسان کی عزت ، زندگی ، اسکی اولاد کے مستقبل کا فیصلہ اس کے لئے قانون سازی ،جاگیردار اور مزدوروں کی ترجمانی سرمایہ دار کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین نے ملک کے مزدوروں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بٹھایا اور انہیں عزت و توقیر کا رتبہ فراہم کیا ۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد ملک پر قابض ہونیوالے حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ نے ابتداء سے ہی بنگالیوں کوخطرہ اور مہاجروں کے معیار کو اپنے لئے خطرہ محسوس کیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے سیاسی کھیل کھیل کر بنگالیوں کو پاکستان سے علیحدہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی حکمران ملک پر قابض رہے تو مزدوروں کے حالات میں کبھی بہتری نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین بانیان پاکستان کی اولادوں کو پہچان دلانے کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور آج بانیان پاکستان کی اولادوں کو انکی شناخت مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں غریب ،مڈل کلاس کے تعلیم یافتہ لوگوں کو بھیج کر پاکستان کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے بنا یا جاسکتا ہے۔مقتدیٰ منصور نے کہا کہ جناب الطاف حسین مڈل کلاس کے لوگوں کو متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کیلئے آمادہ کیا جس پر میں جناب الطاف حسین کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں جانے کا کبھی سوچ نہیں سکتے تھے انہیں جناب الطاف حسین نے ملک کے ایوانوں میں بٹھا کر انقلاب برپا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کہ مختلف حصوں میں محنت کشوں کو انکے حقوق مل گئے لیکن ہمارے معاشرے میں اس جدوجہد کے نتیجے میں ایک مخصوص طبقہ پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ابتداء میں یہاں کو ئی سرمایہ کار اور بیوروکریٹ نہیں تھا جو نومولود ریاست کو استحکام دیتا لیکن ہندوستان کے مختلف حصوں سے آنے والوں نے ملک کی معیشت اور اداروں کو استحکام فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہزاروں بیوریوکریٹس کو جبراً بر طرف کرکے لوگوں کا معاشی قتل عام کیا گیا اور اسی ذہنیت کے ماننے والوں نے کراچی کو معاشی سطح پر دانستہ طور پر تباہ کیا جس نا انصافی کے نتیجے میں ایم کیو ایم قائم ہوئی لیکن آج بھی حکمرانوں کی جانبدار و متعصب پالیسیوں کے نتیجے میں کراچی انتظامی طور پر تباہی کا شکار ہو رہاہے اور معاشرے کی بہتری کیلئے عام وغریب آدمی تک اختیارات کی منتقلی ضروری ہے ۔اس موقع پر کاظم رضا نے کہا کہ آج کے دن مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یکم مئی کو دنیا بھر میں پروگرامز اور مظاہروں کا انعقاد کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مزدوروں کو انکے حقوق دئیے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں مزدوروں پر 2فیصد جاگیرداروں کا قبضہ ہے، مزدوروں کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجہ کی اعلیٰ سہولیات کا فراہم نہیں کی جاتیں ،مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے بہتر واقعہ نہیں دئیے جاتے اور ملک میں مزدوروں کے ساتھ اسی نا انصافی و ظلم کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین نے ایم کیوا یم لیبر ڈویژن قائم کی جو آگ بھی ملک کے مختلف اداروں میں مزدورو ں کے حقوق کیلئے شب و روز محنت سے جدوجہد کر رہی ہے اور مزدوروں کے خلاف ہر قسم کی نا انصافیوں کو ختم کرنے کیلئے ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کا ہر ذمہ دار جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر چلتے ہوئے پر عزم ہے ۔
 

9/30/2024 6:30:31 PM