Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیادہیں،حیدرعباس رضوی


 Posted on: 4/30/2015
ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیادہیں،حیدرعباس رضوی
ایم کیوا یم راؤانوارکی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کر یگی
طاہرریحان کو27فروری اورجنید کو24مارچ کوگرفتارکیاگیاجن کی تھاہائی کورٹ میں پٹیشنز دائرہیں
ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنان ، ذمہ داران اور قیادت پر بھونڈے، جھوٹے الزامات لگاکر
ایم کیوا یم کا بد ترین میڈ یا ٹرائل کیا گیا لیکن عوام آج بھی ایم کیوایم کے ساتھ ہیں
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں ،
ہمیں کل بھی پاکستانی ہونے پر فخر تھا ، اور آج بھی ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے
اراکین رابطہ کمیٹی اورطاہرریحان اورجنیدکے اہل خانہ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں حیدرعباس رضوی کی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر رضوی نے ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹ اور بے بنیادقراردیا ہے اورکہاہے کہ ایم کیوا یم اس پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کر یگی، ایم کیو ایم ماضی کی طرح ہزار ہا الزامات کی زد پر تھی اور کونسا الزام ایسا تھا جو ایم کیو ایم کے کارکنان ، ذمہ داران اور قیادت پر نہیں لایا گیا تھالیکن تمام بھونڈے اور جھوٹے الزامات اورایم کیوا یم کے بد ترین میڈ یا ٹرائل کے باوجود 23اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخاب جس کو پاکستان کی سیاسی و انتخابی تاریخ کا سب سے بڑاور شفاف ا ضمنی الیکشن بنا کر پیش کیا گیا اور جس میں ہزاروں تجزیہ نگاروں، قلمکاروں کے تجزیوں کے باجود کراچی کے عوام نے بالخصوص او ر پاکستان کے عوام نے بالعموم او ر این اے 246 کے عوام نے ایم کیوا یم کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر دیگر جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کرکے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو رداور مسترد کیا اور شدید گرمی کے باوجود جناب الطاف حسین کے نمائندہ امیدوار کنور نوید جمیل کو کامیاب بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں ، ہمیں کل بھی پاکستانی ہونے پر فخر تھا ، آج بھی ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور کل ہماری اولادوں کو بھی پاکستانی ہونے پر فخر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبا دمیں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عارف خان ایڈوکیٹ ،گلفراز خان خٹک، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اور ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان طاہر ریحان اور جنید کے اہل خانہ انکے ہمراہ تھے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ضمنی الیکشن برائے این اے 246کے دوران جناح گراؤنڈ میں روز لاکھوں افراد جناب الطاف حسین پر اعتمادکا اظہار کر رہے تھے ایسے میں ایم کیوا یم نے کہا تھا کہ وہ عوامی مطالبات کو اپنا منشور بنا کر آگے چلنے کی کوشش کرے گی چاہئے وہ بجلی ، پانی و بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہو یا صوبے کا عوامی مطالبہ ہو اور ایم کیوا یم نے فیصلہ کیا کہ وہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ کر اپنا اپوزیشن لیڈر لائے گی جس کے بعد سیاسی تبدیلی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے الزامات سے ہمیں ایک مرتبہ پھر 90ء کی دہائی یاد آگئی ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات کوگزشتہ دس انتخابات میں پاکستان اور کراچی کے عوام یکسر مسترد کرتے آ رہے ہیں لیکن آج ایک مرتبہ پھر جھوٹا ، گھسا پٹا سیاسی نوعیت کا جھوٹا نظام ایک ایس پی کے لیول سے لگایا گیا۔جن کا کردار خود دنیا کے آگے ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت بڑے لیول سے جناح پور کا الزام لگایا گیا تھا اور بعد میں الزام لگانے والوں نے میڈیا پر آ کر اس الزام کوخود مسترد کر دیا ، شہید حکیم سعید کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے 300سے زائد کارکنان گرفتار کئے گئے متعدد کارکنان کو سرکاری حراست میں تشدد سے قتل کر دیا گیا لیکن اس کے بعد سپریم کورٹ نے حکیم سعید قتل میں ہمارے کارکنان کو 18برس بعد با عزت بری کردیا،تکبر رسالے کے مدیر صلاح الدین تکبیر کے قتل کا الزام لگا وہ بھی جھوٹا ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک ایسے شخص نے ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کا الزام لگایا ہے جس نے 92ء میں ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان کو زیر حراست انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت شہید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راؤانوار نے ایم کیوا یم کے 4مرتبہ منتخب ہونیوالے رکن اسمبلی کنور خالد یونس پر زیر حراست تشدد کیا جس کے سبب وہ تمام عمر کیلئے معذور ہو گئے ہیں اور آج ایک مرتبہ پھر ہمارے اوپر ملک دشمنی کا تکلیف دہ اورمضحکہ خیز ہے الزام لگایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں سے سنتے آئے ہیں کہ ہماری پہچان یہی تھی کہ ہم پاکستان سے قبل بھی پاکستان کے شہری تھے ۔انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پر گزشتہ دو دہائیوں سے لگایا جانے والا الزام ہزاروں مرتبہ مسترد کیا اور آج ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس مرتبہ پاکستان کے عوام کو سوچنا ہوگا کہ اس قسم کی پریس کانفرنس کا اصل فائد ہ کس کو پہنچایا گیا ہے؟ ،انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے پریس کانفرنس کے دوران قانون کی دھجیاں بکھیر کر ایم کیوا یم پر جھوٹے و من گھڑت الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے کارکن طاہر ریحان کی گرفتاری گزشتہ رات بتائی گئی ہے جبکہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق طاہر ریحان کو 26فروری 2015ء کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی 27فروری کو انکی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں انکی بلا جواز و غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کی جانب سے اتنے بڑے جھوٹ کے ذریعے کس کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ؟ اور اس الزام کے مقاصد کیا ہیں ؟ یہ ایک سیاسی معاملہ نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کیلئے را ء کا ایجنٹ ، حکیم سعید قتل ، جناح پور کے جھوٹے الزامات بہت پرانے ہو چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سندھ سے وضاحت کرے کہ ایس ایس پی راؤ انوار کی جھوٹی پریس کانفرنس کس کی ایماء پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن جنید کو 24مارچ2015ء کو گرفتار کیا گیا تھا اور انکے اہل خانہ نے 28مارچ2015ء کو سندھ ہائی کورٹ میں اسکی گرفتاری کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔انہوں نے صدر مملکت، وزیر اعظم میاں محمد نوز شریف اور ارباب اختیار سے سوال کیا کہ کب تک سرکاری اہلکار ملک کی سب سے بڑی تیسری سیاسی جماعت پر الزام تراشیاں کر تے رہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے کروڑوں چاہنے والے ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں آخر کب تک عوام سے اس قسم کا مذاق کیا جاتا رہے گا؟انہوں نے کہا کہ عوام نے ایم کیوا یم کے مینڈنٹ کو کنٹونمنٹ اور این اے 246کے ضمنی انتخابات میں ثابت کیا ہے لیکن جب ایم کیو ایم اپنا قومی کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہے ایسی صورت میں ایم کیو ایم پر جھوٹے الزامات کی بارش کر دی جاتی ہے سوال یہ ہے کہ کیا کسی کو ہمارا اپوزیشن نشستوں پر قائد حزب اختلاف بنانا اور عوامی مسائل کیلئے آواز اُٹھانا برا لگا ہے؟ اور کون عوامی مطالبات کو پورا ہونے سے روکنا چاہتاہے ؟۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص کراچی کے عوام بہت باشعور و تعلیم یافتہ ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم اس پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ ایس پی راؤ انوارکے پریس کانفرنس اور اسکے چند گھنٹوں بعد ایک نجی ٹی وی انٹر ویومیں دئیے جانے والے بیانات میں کھلا تضاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ رات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کا جائزہ لیاجائے تو تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ہمارے آباء و جداد نے پاکستان بنانے اور بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں کوئی بھی ہم سے پاکستانی ہونے کا حق نہیں چھین سکتا ہے جبکہ اس قسم کے الزامات نے تمام پاکستانیوں کو شرمندہ کردیاہے ۔عوام نے ایم کیوا یم کے حق میں اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے اور آج ایم کیوایم ماضی سے زیادہ مضبوط ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام گزشتہ 50برس سے صوبے اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان ، فاٹا ، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی جانب سے صوبے کے مطالبے کی بھی حمایت کرتی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کو مذکورہ پولیس افسر سے سوال کرنا چاہئے کہ جب دونوں کارکنان کے اہل خانہ نے پٹیشن دائر کر رکھی تھی تو اب تک ان کارکنان کو حبس بے جا میں کیوں رکھا گیا ۔


9/30/2024 6:29:12 PM