Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں حق پرست امیدواران کی شاندار کامیابی پرایم کیو ایم کینیڈا کا جشن


حلقہ این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں حق پرست امیدواران کی شاندار کامیابی پرایم کیو ایم کینیڈا کا جشن
 Posted on: 4/27/2015
حلقہ این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں حق پرست امیدواران کی شاندار کامیابی پرایم کیو ایم کینیڈا کا جشن
کیلگری ، ٹوررنٹو، مونٹریال اور ونڈ سر سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں جشن فتح کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا 
کراچی پاکستان کا دل ہے جہاں بسنے والے ہر فرد کے دل میں جناب الطاف حسین کا نام دھڑکتاہے ، آصف قاضی
ٹورنٹو میں منعقدہ جشن فتح کے مرکزی پروگرام سے ایم کیو ایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی کا خطاب 
کینیڈا ۔۔۔27اپریل2015ء
حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کیلگری‘ ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسرسمیت مختلف شہروں میں جشن منا یا گیاجس میں ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آ رگنائزر آصف قاضی ‘ جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن اراکین سینٹرل کمیٹی مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور تمام چیپٹر انچارجز سمیت کینیڈا میں مقیم ہم وطنوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔جشن فتح کا مرکزی پروگرام ٹورنٹو میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزز آصف قاضی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور وہاں بسنے والے ہر فرد کے دل میں جناب الطاف حسین کا نام دھڑکتاہے یہی وجہ ہے کہ سازشی عناصر کے جھوٹے الزامات کے باوجودکراچی کی غیور عوام نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی حق پرستوں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔آصف قاضی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عالمی جریدے نے جناب الطاف حسین کی خدا داد صلاحیتوں کا بر ملا اعتراف کرکے انہیں THE RIGHT MAN ALTAF HUSSAIN کا اعزاز دیاہے لیکن پاکستانی سیاست کی بد قسمتی ہے کہ انہوں نے کبھی جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو محب وطن تسلیم نہیں کیالیکن اب وقت اآگیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام دانشور‘ کالم نگار اور ادیب ایسے عناصر کو بے نقاب کریں جو متحدہ کو پاکستان کی خدمت کرنے سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم ہ کو بد نام کرنے کے لئے جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے لیکن بالاآخر کامیابی و فتح حق و سچ ہی کی ہوئی ہے۔ اس موقع پر جشن فتح میں شریک حاضرین نے جناب الطاف حسین ، پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان و ذمہ داران نے ایک دوسرے کو حلقہ 246 اور کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور جناب الطا ف حسین کی صحتیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

1/20/2025 2:27:39 PM