Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازسینئرصحافی وسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کوانتقال کرگئے (انااللہ واناالہ راجعون)


ممتازسینئرصحافی وسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کوانتقال کرگئے (انااللہ واناالہ راجعون)
 Posted on: 4/23/2015
ممتازسینئرصحافی وسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کوانتقال کرگئے (انااللہ واناالہ راجعون)
52سالہ عبدالقدوس ولدعبدالرحمن شادی شدہ تھے اورانہوں نے پسماندگان میں بیوہ،اور دیگر شامل ہیں
عبدالقدوس جگرکے عارضے میں مبتلاتھے اورکافی عرصے سے کراچی ہارٹ اینڈ ڈیززاسپتال میں زیرعلاج تھے
عبدالقدوس نے اپنی صحافتی زندگی کاآغاز 1985ء میں روز نامہ امن سے شروع کیااورآخروقت تک امن اخبارمیں سے وابستہ رہے
عبدالقدوس جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے تھے جنہیں لندن میں جناب الطاف حسین کاپہلا انٹرویوکرنے کااعزازبھی رہا
عبدالقدوس2002کے عام انتخابات میں پی ایس 94اورنگی ٹاؤن کے حلقے سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے
مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی میں مختلف اخبارات میں بے شمارکالم لکھے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن میں حق پرستی کاپرچم بلندرکھا
کراچی:۔۔۔23اپریل2015ء
ممتازسینئرصحافی ،کے یو جے کے رکن وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس طویل علالت کے بعدجمعرات کے روزکراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے (انااللہ واناالہ راجعون)۔52سالہ عبدالقدوس ولدعبدالرحمن شادی شدہ تھے اورانہوں نے سوگواران میں بیوہ،بھائی ،بہنیں اوربھتیجے ،بھتجیاں،بھانجے ،بھانجیاں چھوڑی ہیں۔ عبدالقدوس جگرکے عارضے میں مبتلاتھے اورکافی عرصے سے کراچی ہارٹ اینڈ ڈیزاسپتال میں زیرعلاج تھے۔عبدالقدوس نے اپنی صحافتی زندگی کاآغاز 1985ء میں روز نامہ امن سے شروع کیااورآخروقت تک امن اخبارمیں سے وابستہ رہے،مرحوم عبدالقدوس ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے تھے اورایم کیوایم کے پروگراموں میں بلاتعطل شرکت کرتے تھے،جنہیں لندن میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کاپہلاطویل ترین انٹرویوکرنے کابھی اعزازحاصل رہاہے۔عبدالقدوس مرحوم ایم کیوایم شعبہ اطلاعات سے وابستہ رہے اور2002سے 2005تک ایم کیوایم میڈیاکمیٹی کے انچارج رہے بعدازاں وہ لٹریچرکمیٹی میں رہے،وہ گرین پینل کے بانی تھے اورصحافی برادری میں قابل قدرشخصیت سمجھتے جاتے تھے۔2002کے عام انتخابات میں پی ایس 94اورنگی ٹاؤن کے حلقے سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اورقائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکر عوام کی بے لوث خدمت پرمامور رہے۔ مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی میں مختلف اخبارات میں بے شمارکالم لکھے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن میں حق پرستی کاپرچم بلندرکھا۔سینئرصحافی عبدالقدوس کی نمازجنازہ کل بعدنمازجمعہ مسجدفاروقی بلاک14گلشن اقبال نزدمیٹروٹی وی والی گلی میں اداکی جائیگی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ذمہ داران وکارکنان،حق پرست نمائندے اورصحافی برادری کے علاوہ حق پرست عوام بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے ۔

9/30/2024 6:29:35 PM