Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 5/26/2013
ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
نماز جنازہ اور تدفین میں عارضی رابطہ کمیٹی، نومنتخب حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2013ء 
دہشت گردوں کی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامرفاروقی کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔شہید کی نما ز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک Aمیں واقع جامعہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی عارضی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، سابق اراکین رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ ، کیف الوریٰ ، نومنتخب حق پرست ارکان قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین ، نومنتخب حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی جمال احمد ، ساجد قریشی ، انور رضا ، ریحان ظفر ، خواجہ اظہار الحسن، ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 



7/18/2024 10:14:01 PM