Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی نے اپنی یقینی شکست کودیکھ کرالیکشن کمیشن پر الزامات عائدکرنے شروع کردیئے ہیں جواس کی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاکھلاثبوت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جماعت اسلامی نے اپنی یقینی شکست کودیکھ کرالیکشن کمیشن پر الزامات عائدکرنے شروع کردیئے ہیں جواس کی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاکھلاثبوت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/21/2015
جماعت اسلامی نے اپنی یقینی شکست کودیکھ کرالیکشن کمیشن پر الزامات عائدکرنے شروع کردیئے ہیں جواس کی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاکھلاثبوت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جماعت اسلامی نے اپنے دورمیں کراچی کے محروم نوجوانوں کوروزگارنہیں دلایااورانکے حقوق کیلئے کچھ نہیں کیا 
کراچی کے نوجوانوں پرسندھ سیکریٹریٹ اوردیگرسرکاری اداروں کی ملازمتوں کے دروازے بندکئے گئے لیکن جماعت اسلامی
نے کبھی اس کے خلاف آوازبلندنہیں کی ۔رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی کواس بات کی بہت تکلیف ہے کہ ایم کیوایم نے اپنے دورمیں کراچی کے مستحق نوجوانوں کو ملازمتیں کیوں دلائیں
جماعت اسلامی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کراچی کے ان نوجوانوں کوان کی ملازمتوں سے بیدخل کرانے پر تلی ہوئی ہے
ایم کیوایم کوکراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے مستحق نوجوانوں کوملازمتیں دلانے پرکوئی شرمندگی نہیں
اگراسے پھرموقع ملاتووہ کراچی سمیت سندھ بھرکے نوجوانوں کوملازمتیں دلانے کیلئے پھرکوشش کرے گی
کراچی۔۔۔ 21 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے جانے والے الزامات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت وانتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کی تمام ترفرمائشیں پوری کردی گئی ہیں لیکن جماعت اسلامی نے این اے 246میں اپنی یقینی شکست کودیکھ کرالیکشن کمیشن پر الزامات عائدکرنے شروع کردیئے ہیں جواس کی شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاکھلاثبوت ہیں ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی کواب کچھ نہیں ملاہے تواس نے ایم کیوایم پر یہ الزامات لگاناشروع کردیئے ہیں کہ اسکے وزراء نے اداروں میں اپنے لوگوں کوبھرتی کرایا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے دورمیں کراچی کے محروم نوجوانوں کوروزگارنہیں دلایااوران کے حقوق کیلئے کچھ نہیں کیا۔ کراچی کے نوجوانوں پرسندھ سیکریٹریٹ اوردیگرسرکاری اداروں کی ملازمتوں کے دروازے بندکئے گئے، کسی بھی وفاقی ادارے میں کراچی کے لوگوں کوملازمتوں سے محروم رکھا گیالیکن جماعت اسلامی نے کبھی اس کے خلاف آوازبلندنہیں کی۔ ایم کیوایم نے اپنے دورمیں کراچی کے مستحق نوجوانوں کومختلف اداروں میں ملازمتیں دلائی ہیں توجماعت اسلامی کواس بات کی بہت تکلیف ہے اوروہ اس پر نہ صرف مسلسل احتجاج کررہی ہے بلکہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کراچی کے ان نوجوانوں کوان کی ملازمتوں سے بیدخل کرانے پر تلی ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی کی اسی کراچی دشمن پالیسی کی وجہ سے کراچی کے عوام نے اسے برسوں پہلے مستردکردیااورہرالیکشن میں بارباراس کومستردکررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوکراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے مستحق نوجوانوں کوملازمتیں دلانے پرکوئی شرمندگی نہیں اوراگراسے پھرموقع ملاتووہ کراچی سمیت سندھ بھرکے نوجوانوں کوملازمتیں دلانے کیلئے پھرکوشش کرے گی

9/30/2024 6:29:40 PM