Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر خصوصاً سندھ کے عوام حق پرست امیدواروں کی انتخابات میں تاریخی فتح پر جمعہ کو یوم تشکر منائیں، الطاف حسین کی اپیل


ملک بھر خصوصاً سندھ کے عوام حق پرست امیدواروں کی انتخابات میں تاریخی فتح پر جمعہ کو یوم تشکر منائیں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 5/16/2013
ملک بھر خصوصاً سندھ کے عوام حق پرست امیدواروں کی انتخابات میں تاریخی فتح پر جمعہ کو یوم تشکر منائیں، الطاف حسین کی اپیل
عوام و کارکنان بعد نماز جمعہ شکرانہ کے خصوصی نوافل اد اکریں، الطاف حسین
نو منتخب اراکین اسمبلی یوم تشکر کے موقع پر شہداء کے گھروں پر جاکر سوگوار لواحقین کا غم بانٹیں
تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دیکر ایک بار پھر اس پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا
عوام خدا کے حضور دعا کریں کہ حق پرستی کی اس تحریک کو اس کے مقاصد میں کامیابی عطا کرے (آمین )
لندن ۔۔16مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام ،خصوصاً سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست امیدوار وں کی عام انتخابات میں تاریخی فتح پر جمعہ کو یوم تشکر منائیں اور نماز جمعہ کے بعد شکرانہ کے خصوصی نوافل اد ا کریں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم کو بزور طاقت حصہ لینے سے روکنے کی کوششیں کی گئیں ۔بم دھماکوں اور دہشت گردی کر کے ایم کیوایم کے سینکٹروں کارکنوں او رہمدردوں کو شہید وزخمی کیا گیا ، خوف و دہشت کا ماحول پید اکر کے ایم کیوایم کو آزادانہ طریقہ سے انتخابی مہم چلانے سے روکا گیا لیکن ان تمام تر رکاؤٹوں اور سازشوں کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں الیکشن والے دن باہر نکل کر ایم کیوایم کو ووٹ دیکر ایک بار پھر اس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے خصوصی نوافل ادا کر یں اور حق پرستوں کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالائیں ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں وکارکنوں، خصوصاًنو منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پر شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے لواحقین کا غم بانٹیں ،شہداء کی قبروں پر حاضری دیکر وہاں پھول چڑھائیں اور خدا کے حضور دعا کریں کہ وہ حق پرستی کی اس تحریک کو اس کے مقاصد میں کامیابی عطا کرے (آمین )

12/21/2024 7:59:16 PM