Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/13/2013
ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جناب الطاف حسین کے تین تلوار کے جملے پربھی کفیوژن پیدا کی گئی اور افواہیں پھیلائی گئیں ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
الیکشن سے قبل زیادتیوں پر حکمرانوں اور ارباب اختیار کو مخاطب کرکے جناب الطاف حسین نے یہ کہا تھا کہ’’ اگر آپ کو کراچی کراچی کراچی کی رٹ لگانی ہے اور آپ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے تو کراچی کو الگ کیوں نہیں کردیتے ‘‘یہ مطالبہ نہیں سوال تھا
تین تلوار کے حوالے سے جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتا ورنہ تو میں اپنے ساتھیوں کو کہوں تو وہ تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دیدیں گے ‘‘
جناب الطاف حسین کے خطاب کے جن نکات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اس کی ویڈیو ریکارڈنگ مہیا کردی جائیں گی لہٰذا سیاق و سباق سے ہٹ کر جو رپورٹنگ کی گئی ہے اس کی ادارے وضاحت کرلیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
نائن زیرو پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کے بعض اہم نکات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔ 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اراکین نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اپنے اس مؤقف کااظہار کیا ہے کہ کوئی کتنی ہی سازشیں کرلے اور ایم کیوایم کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کردے مگر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے یہ بانیانِ پاکستان کی اولادوں کا نعرہ نہیں بلکہ عہد ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے تین تلوار کے جملے پر بھی کفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور جملہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے اہم نکات پر جو کفنیوژن اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اس کی وضاحت اور کلیئر ہونا ضروری ہے ۔ پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کنور خالد یونس ، ارشاد کمالی ، واسع جلیل اور ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں گزشتہ روز نائن زیرو پر حق پرست امیدواران کی کامیابی کی خوشی میں مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعض اہم نکات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور غلط رپورٹنگ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے جن نکات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اس کی ویڈیو ریکارڈنگ مہیا کردی جائیں گی لہٰذا سیاق و سباق سے ہٹ کر جو رپورٹنگ کی گئی ہے اس کی ادارے وضاحت کرلیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں الیکشن سے قبل زیادتیوں پر حکمرانوں اور ارباب اختیار کو مخاطب کرکے یہ کہا تھا کہ’’ اگر آپ کوکراچی کراچی کراچی کی رٹ لگانی ہے اور آپ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے تو کراچی کو الگ کیوں نہیں کردیتے ‘‘یہ مطالبہ نہیں تھا بلکہ جناب الطاف حسین کا سوال تھا جسے غلط رنگ دیا گیا اور توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ انتخابی مہم سے قبل ایم کیوایم کے سیاسی مخالفین نے ڈی لمیٹیشن پر دھرنے دیئے ، تبدیلی کا مطالبہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کیا جبکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں نے کراچی کے اندر انتخابات فوج اور رینجرز کی موجودگی میں کرانے کے مطالبے کئے ہم نے انہیں بھی جمہوریت کی خاطر منظور کرلیا تاہم گزشتہ روز جناب الطاف حسین کے خطاب کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے، تین تلوار کے حوالے سے جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتا ورنہ تو میں اپنے ساتھیوں کو کہوں تو وہ تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دیدیں گے ‘‘ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ہمارے آباؤد اجداد نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں اور اپنی آبائی جائیدادوں کو قربان کردیا ، پاکستان سے ہمیں بہت محبت ہیں کیونکہ اسے بنانے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی تھی ، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور اسے بچائیں گے بھی اور اس کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو افواہوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ملکی و غیر ملکی مبصرین ، این جی اوز ، سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کی جانب سے جناب الطاف حسین کے خطاب کے اہم نکات کی وضاحت کی تصدیق کریں ، ایم کیوایم سے رابطہ کریں اور افواہیں پر توجہ نہ دیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ الیکشن سے قبل سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافی کی گئی ، ڈی لمیٹیشن پورے ملک میں نہیں صرف کراچی میں کی گئی ، انتخابی فہرستوں میں صرف کراچی کو نشانہ بنایا گیا ، یہ دو سازشیں عوام نے ناکام بنا دیں تو دہشت گردی کا سہارا لیکر عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ، حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام سمیت کراچی میں 80سے زائد کارکنان کو قتل کیا گیا ، ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر حملے کئے گئے ، یہی نہیں بلکہ ایم کیوایم تاریخی لحاظ سے انتخابی مہم چلانے کی آزادی نہیں دی گئی ، ہم جہاں انتخابی مہم چلارہے تھے وہاں جنازے بھی اٹھا رہے تھے ، ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ طور پر انتخابی مہم چلانے کی پابندی رہی مگر عوام نے ان تمام حربوں اور سازشوں کو ناکام بنا کر مسترد کردیا۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ الیکشن سے قبل میڈیا پر یہ تاثر دیاجارہا تھا کہ الیکشن صرف پنجاب میں ہورہے ہیں الیکشن کے دن ایسا لگ رہا تھا کہ 11مئی کو کراچی کے صرف ایک مخصوص حلقے کے مخصوص پولنگ اسٹیشن میں الیکشن ہورہے ہیں اور یہ تاثر دیا کہ وزیراعظم این اے 250سے چنا جائے گا ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ پنجاب میں کہیں کوئی ری الیکشن کی بات کسی رہنما نہیں نہیں کی جبکہ ہماری سوچ قومی ہے اور ایم کیوایم نے ملک بھر سے عام انتخابات میں 671امیدوار کھڑے کئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں دہشت گردی کے باوجود حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ ڈال کر کامیاب کرانے پر کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، نوابشاہ اورملک بھر کے عوام سے دلی تشکر اظہار کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔



12/23/2024 5:13:56 PM