Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے آئی جی بلوچستان کے گھر کے قریب خود کش دھماکے میں دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے آئی جی بلوچستان کے گھر کے قریب خود کش دھماکے میں دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
 Posted on: 5/12/2013
ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے آئی جی بلوچستان کے گھر کے قریب خود کش دھماکے میں دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔۔۔12مئی2013
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میںآئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے گھر کے قریب خود کش دھماکے پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خود کش دھماکے نتیجے میں دو افرادکی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے افراد کو اپنے جوارِرحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمی ہونے والے افراد کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے(آمین)۔

12/23/2024 5:03:55 PM