Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے امیدواربرائے قومی وصوبائی اسمبلی حلقہ این اے248،پی ایس108اورپی ایس109لیاری سے الیکشن کابائیکاٹ کردیا


ایم کیوایم کے امیدواربرائے قومی وصوبائی اسمبلی حلقہ این اے248،پی ایس108اورپی ایس109لیاری سے الیکشن کابائیکاٹ کردیا
 Posted on: 5/11/2013
ایم کیوایم کے امیدواربرائے قومی وصوبائی اسمبلی حلقہ این اے248،پی ایس108اورپی ایس109لیاری سے الیکشن کابائیکاٹ کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان لیاری میں دھاندلیوں کانوٹس لیں اوران حلقوں میں عوام کوتحفظ فراہم کرکے ری پولنگ کرائیں
نبیل گبول،محمدسلیم اوراظہرالسلام کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)11؍ مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست امیدواران برائے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی نبیل گبول،محمدسلیم اوراظہرالسلام نے لیاری میں65سے زائدپولنگ اسٹیشنوں میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے بدترین دھاندلی اورووٹرزاورپولنگ عملے کویرغمال بناکرپولنگ اسٹیشنوں پرقبضے کرنے پرحلقہ این اے248لیاری ، حلقہ پی ایس 108اورپی ایس 109سے الیکشن کابائیکاٹ کردیاہے اورپرزورمطالبہ کیاہے کہ لیاری میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے مذکورہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔لیاری کے حلقوں سے بائیکاٹ کااعلان اورری پولنگ کامطالبہ انہوں نے ہفتے کے سہ پہرخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وشعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل بھی موجودتھے۔نبیل گبول نے کہاکہ جیساکہ سب کے علم میں ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی الیکشن مہم کے حوالے سے جوصورتحال رہی ہے اورایم کیوایم کوایک سازش کے تحت دیوارسے لگانے کی کوشش کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کاعوام میں مضبوط ووٹ بینک ہے اورایم کیوایم کراچی میں سب سے بڑے بڑے جلسے کرتی چلی آرہی ہے تاہم الیکشن2013میں ایم کیوایم کوجلسے کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اوربم دھماکے کرکے ایم کیوایم دفاتراورکارکنان وعوام کونشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توجہ بارباراس جانب مبذول کروانے کے باوجودکہ ایم کیوایم کوجلسے جلوس نہیں کرنے دیئے جارہے کوئی سنوائی نہیں کی گئی ۔ جس سے ایسامحسوس ہواکہ الیکشن کمیشن بھی اس سازش کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ این اے 248میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکولیاری گینگ وارکی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ والے دن لیاری میں رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارنہیں تھے اورلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کوکھلاماحول فراہم کیاگیاتھاکہ وہ جو مرضی چاہیے کریں۔انہوں نے بتایاکہ میں نے متعددمرتبہ اس بات کی نشاندہی کی کہ جب تک لیاری میں رینجرزاورفوج تعینات نہیں کی جائے گی اورووٹرزکوسیکورٹی فراہم نہیں کی جائیگی اس وقت تک لیاری میں الیکشن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لیاری سے ہماری پولنگ ایجنٹس کواغواکرلیاگیاجبکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے 65سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پرقبضہ کرکے نہ صرف ووٹرزاورعملے کوتشددکانشانہ بنایااورانہیں پولنگ اسٹیشنوں میں بیٹھنے نہیں دیاگیابلکہ پولنگ کاسامان چھین کرٹھپے بھی لگائے۔انہوں نے کہاکہ یوسی6،7، 8،9،10اور11میں پولنگ کے عملے کویرغمال بناکرصبح دس بجے سے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضہ کرکے ٹھپوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ لیاری میں نہ تومیڈیاکاکوئی نمائندہ اورنہ ہی یورپی یونین کی ٹیم نے دورہ کرکے لیاری میں دھاندلی کے حوالے سے خبرگیری کی جوبڑی حیران کن اورتشویش ناک صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جلدالیکشن ٹروبل میں جائیں گے اوراگروہاں سے انصاف نہیں ملاتوپھرانصاف کے حصول کیلئے عدالتوں کاروخ کرینگے۔انہوں نے این اے248 اور پی ایس 108 اورپی ایس109سے الیکشن کے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن لیاری میں شفاف الیکشن کیلئے ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کااعلان کرے ۔نبیل گبول ،محمدسلیم اوراظہرالسلام نے میڈیاکے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی لیاری کے پولنگ اسٹیشنوں کاروخ کریں اورعوام کواصل حقائق سے آگاہی فراہم کریں۔بعدازاں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹرزکوسیکورٹی فراہم کرناالیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے تاہم لیاری میں ایساکچھ نہیں کیاگیاجس سے وہاں ووٹرزکوتحفظ فراہم کیاجاتا۔

4/18/2024 10:04:20 PM