Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواب شاہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائر نگ سے ایم کیوایم کے کارکن عرفان ملک کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔


نواب شاہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائر نگ سے ایم کیوایم کے کارکن عرفان ملک کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔
 Posted on: 5/11/2013
نواب شاہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائر نگ سے ایم کیوایم کے کارکن عرفان ملک کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔
شفاف اور پرامن انتخابات دعووں باوجود ایم کیوایم کے خلا ف پر تشدد کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،الطا ف حسین
شہید کارکن عرفان کے سوگوار ان سے اظہار افسوس ۔
لندن۔۔11مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد جناب الطاف حسین نے نواب شاہ میں ایک سیاسی جماعت کے مسلح افراد کی فائر نگ سے ایم کیوایم کے ایک کارکن کی شہادت اور متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے تمام بلند وبانگ دعووں کے باوجود الیکشن کے موقع پر ایم کیوایم کے خلا ف پر تشدد کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، نواب شاہ میں ایک سیاسی جماعت کے امیدوار نے اپنے حامیوں اور پولیس کی مدد سے نواب شاہ کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر لیا اور احتجاج کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر وحشیانہ فائرنگ کی جس سے ایم کیوایم کے کارکن عرفان ملک جاں بحق ہوگئے ،جبکہ چند کارکن زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کارکن کی حالت نازک ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عرفان ملک کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ،سوگوارلواحقین کی صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ۔

12/23/2024 4:29:39 PM