Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

11مئی کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کش ، مزدور یونینوں اور سی بی ایز کے عہدیداران حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، کاظم رضاانچارج لیبر ڈویژن ایم کیوایم


11مئی کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کش ، مزدور یونینوں اور سی بی ایز کے عہدیداران حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، کاظم رضاانچارج لیبر ڈویژن ایم کیوایم
 Posted on: 5/10/2013
11مئی کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کش ، مزدور یونینوں اور سی بی ایز کے عہدیداران حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، کاظم رضاانچارج لیبر ڈویژن ایم کیوایم 
ملک کے ایوانوں میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور حصول کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں 

کراچی :۔۔۔10، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور سینٹر ل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11مئی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے منتخب ایوانوں میں محنت کشوں کے حقوق کے حصول کا مضبوط پلیٹ فارم ایم کیوایم کے حق پرست منتخب نمائندے ہی ہیں جنہوں نے قومی ، صوبائی اور سینیٹ کے ایوانوں میں محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف عملی طور پر آواز بلند کی ہے بلکہ ماضی میں محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عملی طور پر اسمبلیوں میں بھی پہچایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2013میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محنت کشوں کو انتخابی ٹکٹ دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ جس طرح ماضی میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور حصول کیلئے کار ہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اس کا تسلسل جاری رہے گا ۔ کاظم رضا اور سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے سر کاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کشوں ، تمام محنت کش یونینوں ، سی بی ایز کے عہدیداران سے پرزور اپیل کی کہ وہ محنت کشوں کے خوشحال مستقبل ، سہولتوں کی فراہمی اور اپنی بقاء کیلئے 11مئی کو حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر مہرثبت کرکے ثابت کردیں کہ محنت کش طبقہ نے بھی دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور شدت پسندی کے عفریت کو مکمل طور پر مستردکردیا ہے ۔



12/23/2024 4:28:42 PM