Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان بنگالیزایکشن کمیٹی کے وفدکی ایم کیوایم سے ملاقات


پاکستان بنگالیزایکشن کمیٹی کے وفدکی ایم کیوایم سے ملاقات
 Posted on: 5/10/2013
پاکستان بنگالیزایکشن کمیٹی کے وفدکی ایم کیوایم سے ملاقات
ملک بھرکی محب وطن بنگالی عوام کی جانب سے حق پرست امیدواروں کی حمایت کااعلان
کراچی :۔۔۔10، مئی 2013ء 
پاکستان بنگالیزایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمدفیروزکی سربراہی میں بنگالیزایکش کمیٹی کے نمائندہ وفدنے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروعزیزآباد کا دورہ کیااورخورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمدسے ملاقات کرکے کراچی میں متعین بنگالیوں کی جانب سے نامزدحق پرست امیدواران کی حمایت کااعلان کیاہے۔ وفد کے ارکان نے کراچی کے132آبادیوں اورملک بھرمیں225سے زائدآبادیوں میں مقیم لاکھوں محب وطن بنگالیوں کے الیکشن مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ قائدتحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98فیصدمظلوم ومحکوم عوام کے متفقہ قائدہیں جن کے فکروفلسفے سے متاثرہوکرآج کروڑوں پاکستانی جن میں لاکھوں محب وطن بنگالی بھی شامل ہیں اپناقائدمانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیارہ مئی کوحق پرست بنگالی’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکر قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدامیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اورملک میں تبدیلی کی بنیادڈالیں گے۔وفدنے بنگالیوں کے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔رکن رابطہ کمیٹی نیک محمدنے وفدکے اراکین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کوشہرمیں بسنے والے بنگالیزکے مسائل کاعلم ہے اورایم کیوایم نے پاکستان میں بسنے والے محب وطن بنگالیزکے حقوق کیلئے ہمیشہ آوازبلندکی ہے ۔ملاقات میں کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم واراکین بھی موجودتھے۔

12/23/2024 4:24:09 PM