Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام تر دہشت گردی کے باوجودملک بھر کے اعتدال پسند ، روشن خیال اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے عوام دہشت گردوں کے آگے دیوار بن چکے ہیں، حق پرست امیدوار پی ایس 105خالد بن ولایت ، شعبہ اقلیتی امور رکن منور جان


تمام تر دہشت گردی کے باوجودملک بھر کے اعتدال پسند ، روشن خیال اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے عوام دہشت گردوں کے آگے دیوار بن چکے ہیں، حق پرست امیدوار پی ایس 105خالد بن ولایت ، شعبہ اقلیتی امور رکن منور جان
 Posted on: 5/9/2013 1
تمام تر دہشت گردی کے باوجودملک بھر کے اعتدال پسند ، روشن خیال اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے عوام دہشت گردوں کے آگے دیوار بن چکے ہیں، حق پرست امیدوار پی ایس 105خالد بن ولایت ، شعبہ اقلیتی امور رکن منور جان 
کرسچن کالونی میں واقع صوبہ نگر میں منعقدہ بڑی انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔9، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں انتخابی مہم آخری روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہی اور ایم کیوایم کے سیکٹرز ، مختلف شعبہ جات کی جانب سے عوامی اجتماعات اور ریلیوں کاانعقاد کیا گیا ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام کرسچن کالونی میں واقع صوبہ نگر کے یونائٹڈ چرچ کمیونٹی ہال میں ایک بڑی انتخابی کارنر میٹنگ ہوئی جس میں مسیحی نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عام انتخابات میں ایم کیوایم کے نامز د امیدواران کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔ کارنر میٹنگ میں پی ایس 105کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار خالد بن ولایت اور ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے رکن منور جان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے صوبہ نگر کرسچن کالونی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا اورشرکاء سے دہشت گردی ، بم دھماکوں، نامساعد اور کٹھن حالات کے باوجود بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کرنے اوران کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر دلی تشکر کااظہار کیا ۔ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن ولایت اور منور جان نے کہا کہ کرسچن برادری اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے درمیان محبت کا جورشتہ قائم ہے اسے کوئی بھی گھناؤنی سازش ختم نہیں کرسکی ہے ، ہر مشکل وقت میں مسیحی برادری کیلئے سب سے پہلی آواز جناب الطاف حسین نے بلند کی کیونکہ جناب الطاف حسین مذہبی رواداری پر یقین رکھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کو ہی سب سے بڑی عبادت سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج دہشت گردی ، انتہاء پسندی کا عفریت انتخابی ماحول پر اثر انداز ہورہا ہے ، بم دھماکوں ، قتل و غارتگری کے ذریعے ایم کیوایم سمیت اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں سے دور رکھ کر انتہاء پسند اور شدت پسند جماعتوں کا ملک پر قبضہ کرانے کے گھناؤنے منصوبے پر عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر دہشت گردی کے باوجودملک بھر کے اعتدال پسند ، روشن خیال اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے عوام دہشت گردوں کے آگے دیوار بن چکے ہیں اور دہشت گردوں کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود آج صوبہ نگر کرسچن کالونی میں مسیحی برادری کی اتنی بڑی انتخابی کارنر میٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے حق پرستی کے مشن و مقصد سے وابستہ افراد کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔انہو نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کے دن اپنے قیمتی ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اورپتنگ کے انتخابی نشان پر مہر کر لگا واضح کردیں کہ ملک میں انتہاء پسندی اور شدی کے نظریات جبر کے ذریعے مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 



4/20/2024 1:53:51 AM