Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
 Posted on: 5/8/2013 1
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا 
روشن خیال اور اعتدال پسند پاکستانی بھر پور انداز میں شرکت کریں۔ ایم کیوایم برطانیہ کی اپیل
لندن ۔۔۔ 8مئی 2013
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام جمعرات 9؍مئی2013 بوقت ایک بجے دوپہر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں بم دھماکوں کے ذریعے دہشتگرد ی پھیلانے او ر ملک کی اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشوں کے خلاف متحد ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم روشن خیال اور اعتدال پسنداور محب وطن برٹش پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان میں جمہوریت اور مذہبی آزادی کی بقا کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں ۔

12/23/2024 4:49:20 PM