Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا حلقہ این اے 246میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان


تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا حلقہ این اے 246میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان
 Posted on: 4/19/2015
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا حلقہ این اے 246میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان
حلقہ این اے 246پر انکی کامیابی جناب الطا ف حسین اور انکے چاہنے والوں کی جیت ہوگی ، کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف در اصل طالبان اور القائدہ کی حامی جماعتیں ہیں ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
حلقہ این اے 246 کی اہل تشیع سمیت تمام پر امن برادری کسی صورت انہیں ووٹ نہیں دیں گے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی سمیت ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کوشاں ہے 
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ سے ملاقات میں گفتگو
کراچی ۔۔۔19اپریل 2015ء
تحریک نفاذ فقۂ جعفریہ نے حلقہ این اے 246کیلئے نامز د امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو ضمنی انتخابات میں اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، عزیزآباد میں حق پرست نامزد امیدوار سے ملاقا ت کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں چےئر مین پولیٹیکل سیل سندھ سید انور حسین جعفری، صوبائی صدر سندھ علامہ سید وقار حسن تقوی،کراچی ڈویژن کے صدر سید بدر علی تر مذی، علامہ ڈاکٹر صفدر حسین رضوی، مولانا جمشید نقوی اور منیر حسین نقوی شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تمام رہنماؤں کارکنان اور کراچی میں بسنے والی اہل تشیع برادری کا شکریہ اداکیا اور انہیں یقین دلایا کہ جناب الطاف حسین کے منتخب امیدوارا ن ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر کٹھن وقت میں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 246کی سیٹ پر انکی کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ جناب الطا ف حسین اور انکے چاہنے والوں کی جیت ہوگی ۔اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مقابلے پر کھڑی ہونے والی جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف در اصل طالبان اور القائدہ کی حامی جماعتیں ہیں جنہیں حلقہ این اے246 کی اہل تشیع سمیت تمام پر امن برادری کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن کوئی لیڈر میں جناب الطاف حسین کا ثانی نہیں ہے۔


12/21/2024 10:37:16 AM