مہاجر، کالے کلوٹے اور غیرملکی ہیں ، سینیٹر سلیم ضیاء مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ نواز گروپ کے سینیٹر سلیم ضیاء نے 16 اپریل 2015ء کو ایک مقامی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بانیان پاکستان کی اولاد مہاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’مہاجر، کالے کلوٹے اور غیرملکی لوگ ہیں‘‘ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو یہ طعنے دیکر سلیم ضیاء نے قیام پاکستان کے کیلئے 20 لاکھ مہاجروں کی قربانیوں کا تمسخر اڑایا ہے، ان ہزاروں معصوم بچیوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے پاکستان کی خاطرجن کی عصمتیں قربان ہوگئیں ، ان ہزاروں معصوم بچوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے جن کو تحریک پاکستان کے دوران نیزوں پر اچھالا گیا۔ سلیم ضیاء نے مہاجروں کے خلاف نسل پرستانہ، متعصبانہ اور نفرت انگیز بیان دیکر بانیان پاکستان کی قربانیوں پر خط تنسیخ پھیرنے کی شرمناک کوشش کی ہے ۔
مسلم لیگ نواز گروپ کے سینیٹر کی جانب سے مہاجروں کے خلاف نسل پرستانہ ریمارکس پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو وضاحتی بیان دینا چاہیے اور اعلانیہ طورپرمسلم لیگ نواز گروپ کی جانب سے مہاجروں سے معافی مانگنی چاہیے ۔