Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو ’’ناپاکستان‘‘ اور قائداعظم کو ’’کافراعظم ‘‘ قراردینے والی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے، الطاف حسین


پاکستان کو ’’ناپاکستان‘‘ اور قائداعظم کو ’’کافراعظم ‘‘ قراردینے والی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 5/6/2013 1
پاکستان کو ’’ناپاکستان‘‘ اور قائداعظم کو ’’کافراعظم ‘‘ قراردینے والی جماعت کےالیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے، الطاف حسین
بدقسمتی سیمذہبی انتہا پسندسوچ کے لوگ ہر قومیت میں موجود ہیں
اطلاعات کے مطابق عزیزآباد میں بم دھماکے اردوبولنے والے سندھیوں نے کئے ہیں جنہیں لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اورطالبان نے انتہاء پسندی کا درس دیکر ان کی برین واشنگ کردی ہے
ہم نہ دہشت گردی کے آگے سرینڈرکریں گے اورنہ ہی کلاشنکوف بردار شریعت قبول کریں گے
پاکستان کی جمہوریت اور ترقی پسند جماعتیں سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں
پاکستان کے عوام ایک دفعہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبھی آزمائیں،انشاء اللہ ایم کیوایم اورالطاف حسین، پاکستان کے عوام کوہرگز مایوس نہیں کریں گے
ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ میں انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس انتہا پسند مذہبی جماعت نے تحریک پاکستان کے دوران قیام پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کو ’’ناپاکستان‘‘ اور قائداعظم کو ’’کافراعظم ‘‘ قراردیا تھا اس جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کا تعلق صرف صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں سے نہیں ہے بلکہ اس سوچ کے حامل بدقسمتی سے سندھیوں، اردوبولنے والے سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، ہزاروال ، کشمیریوں اور سرائیکیوں میں بھی ہیں اوراطلاعات کے مطابق عزیزآباد میں بم دھماکوں میں اردوبولنے والے افراد کواستعمال کیا گیا جنہیں لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اور طالبان نے انتہاء پسندی کا درس دیکر یا خرید کر ان کی برین واشنگ کردی ہے لہٰذا ہرقومیت کے افراد اپنے اپنے علاقوں میں چوکس رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ایک دفعہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبھی آزمائیں،انشاء اللہ ایم کیوایم اورالطاف حسین، پاکستان کے عوام کوہرگز مایوس نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز ٹنڈوالہیار ، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ (سجاول) میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انتخابی جلسوں میں اردوبولنے والے سندھیوں،سندھی بولنے والے سندھیوں، دیگرقومیتوں ، تمام مکاتب فکر اورمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اورطلباوطالبات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا نظم وضبط پوری دنیا میں مثالی ہے ، یہ ایم کیوایم کا شعار اور فخر ہے کہ اس جیسا نظم وضبط پاکستان کی کسی بھی جماعت میں نہیں پایا جاتا۔انہوں نے کاکہ صوبہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے ،اس دھرتی پرپیار، امن اور محبت کی باتوں کیلئے بہت جگہ ہے لیکن مذہب، عقیدے، مسلک ،رنگ ونسل اورزبان کی بنیاد پر نفرتیں پیدا کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک انتہاپسندمذہبی جماعت کے سربراہ نے کل کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’پاکستان لبرل ازم کیلئے نہیں بنایاگیا ‘‘ ان کایہ بھی فرماناہے کہ ’’ لبرل ازم‘‘ کامطلب امریکہ کی غلامی ہے۔اول تواس مذہبی جماعت کے رہنماقوم کویہ بتائیں کہ آپ کوپاکستان کے بارے میں بات کرنے کاحق کس نے دیا؟ آپ کوپاکستان کے بارے میں بات کرنے کاحق ہی نہیں کیونکہ آپ کی جماعت نے توپا کستان کے قیام کی مخالفت کی تھی اورپاکستان کو ’’ ناپاکستان ‘‘ اور قائداعظم کو ’’ کافراعظم ‘‘ کہاتھا۔ انہوں نے سوال کیاکہ لبرل ازم کامطلب کیاامریکہ کی غلامی کرناہے؟کیا اعتدال پسندی اورروشن خیالی کی بات کرناامریکہ کی غلامی کرناہے؟کیا احترام انسانیت کی بات کرنا، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کی بات کرنا،صوبوں کے درمیان پیار، محبت اوربھائی چارے کی بات کرناامریکہ کی غلامی کرناہے؟قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ فرماتاہے لکم دینکم ولی الدین، یعنی تمہارا دین تمہارے ساتھ ، میرادین میرے ساتھ۔اسی طرح قرآن مجیدمیں ایک اورجگہ اللہ تعالیٰ ارشادرفرماتاہے، لااکراہ فی الدین یعنی دین میں کوئی جبرنہیں۔ جوقرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کاحکم ہے وہی الطاف حسین بھی کہتاہے کہ ایک دوسرے کااحترام کرو، دین کے نام پر جبرنہ کرو اوریہی لبرل ازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دین میں نہ توتلوار کی ضروت ہے ، نہ کلاشنکوف کی اورنہ ہی ڈنڈے کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاحضرت لال شہبازقلندرؒ ، حضرت سچل سرمست ؒ اور دیگر بزرگان دین اورصوفیائے کرام نے تلوار، کلاشنکوف اورڈنڈے کے ذورپر اسلام پھیلایا یااپنے عمل وکردار کے ذریعے اسلام پھیلایا ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ’’جس نے ایک انسان کوقتل کیااس نے پوری انسانیت کوقتل کیا‘‘ ۔اسلام کے معنی ہی سلامتی کے ہیں ،اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے اورجولوگ اسلام کے نام پر کلاشنکوف اٹھاکرلوگوں کوگولیوں کانشانہ بنائیں اورڈنڈے کے زورپر لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کریں وہ اسلامی تعلیمات کی نفی کرتے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جس انتہا پسند مذہبی جماعت نے تحریک پاکستان کے دوران قیام پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کو ’’ناپاکستان‘‘ اور قائداعظم کو ’’کافراعظم ‘‘ قراردیا تھا اس جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور سائیں جی ایم سید لبرل ، روشن خیال اور امن ومحبت کی سوچ وفکرکے مالک تھے لیکن ایک سازشی منصوبے کے تحت ملک پر دائیں بازو کی جماعتوں ، انتہاء پسندوں کے حامیوں اور مسلک کی بنیاد پر ایک دوسرے کوکافر قراردینے والوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس مقصد کیلئے قائداعظم کے وژن پر چلنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جمہوریت اور ترقی پسند جماعتیں سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی ریلیاں ، انتخابی جلسے ، انتخابی دفاتر اور نامز د امیدواروں پر بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سفاک دہشت گردوں کی گھناؤنی کارروائیوں سے خواتین اور معصوم بچے تک محفوظ نہیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بات قابل غور ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں کا تعلق صرف صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں سے نہیں ہے بلکہ مذہبی انتہاء پسندی کی سوچ کے حامل بدقسمتی سے سندھیوں، اردوبولنے والے سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، ہزاروال ، کشمیریوں اور سرائیکیوں میں بھی ہیں۔ آج سفاک دہشت گردوں نے جمعیت علمائے اسلام کے ایک مدرسے میں بم دھماکہ کرکے متعدد افراد کوشہید اور 70 سے زائد افراد کوزخمی کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، تمام علمائے کرام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہاربھی کیا۔ 
انہوں نے کہاکہ دوروزقبل عزیزآباد میں دو بم دھماکے کئے گئے ،اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں اردوبولنے والے ان سندھیوں کواستعمال کیا گیا جنہیں لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اور طالبان نے انتہاء پسندی کا درس دیکر یا خرید کر ان کی برین واشنگ کردی ہے ۔ ان دہشت گردوں نے سندھیوں، پنجابیوں ، پختونوں، بلوچوں اور دیگر قومیتوں کے معصوم ذہنوں کو بھی گمراہ کردیا ہے جوموقع دیکھ کرہمارے گلی محلوں میں مذموم کارروائیاں کررہے ہیں لہٰذا ملک بھر کے عوام کو اس گھناؤنی سازش سے ہوشیار رہنا چاہئے ، چوکس رہتے ہوئے اپنے اردگرد بھی کڑی نظررکھنی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عزیزآباد میں شہید ہونے والوں میں دومعصوم بچے عبدالرحمان اور شہریارجاوید بھی شامل ہیں۔شہریار جاوید بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ،دوروز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج اللہ کو پیارے ہوگئے ۔جناب الطاف حسین نے شہریارجاوید اورعبدالرحمان سمیت بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہرشہر، گاؤں ، گوٹھ اور دیہات کو انتہاء پسند دہشت گردوں سے نجات دلائے ۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان کے تین صوبوں میں امن وامان کی خراب ترین صورتحال کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں لبرل ، جمہوری اور روشن خیال سوچ کی حامل جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں کی آزادی نہیں ہے جبکہ طالبان کی حامی ،دائیں بازو کی جماعتوں کو پورے ملک میں کھلے عام جلسہ جلوس اور انتخابی ریلیوں کی آزادی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسا منصفانہ الیکشن ہے ؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان کہاں ہے ؟ پاکستان کے دانشور کہاں ہیں؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل وغارتگری کراچی میں ہو یا ملک کے کسی دیگرحصے میں ہوقابل مذمت ہے اور جوعناصربے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔میں واضح کردیناچاہتا ہوں کہ ہم امن کے داعی ہیں، ہم نے دہشت گرد طالبان کے آگے نہ پہلے سرجھکایا تھا نہ اب ان کی دہشت گردی کے آگے سرینڈرکریں گے ۔ہم ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف بردار شریعت کوکسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے انتخابی جلسوں کے شرکاء کے توسط سے پورے پاکستان کے عوام سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف بردار شریعت کے ماننے الوں کے حوالہ نہ کیاجائے،پاکستان اور اس کے عوام پر رحم کیاجائے ،صاف ،شفاف اورآزادانہ الیکشن کراکر یہ فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے کہ وہ اپنی نمائندگی کیلئے کسے منتخب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا آج بھی یہ عزم ہے کہ قتل وغارتگری،دہشت گردی اوربم دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،ہمارے حوصلے آج بھی جواں ہیں اور ہم ایک مرتبہ پھر اعلان کررہے ہیں کہ ظلم وجبر کے باوجود ہم اپنے جمہوری، آئینی، اورقانونی حق سے ہرگز دستبردارنہیں ہونگے کسی باطل قوت کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے اور دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو اپنا مینڈیٹ ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے ،ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو ایوانوں میں بھیجا، ایم کیوایم انتخابی ٹکٹوں کی فروخت نہیں کرتی ، موروثی سیاست کے خلاف ہے ، ہم نے سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی یا بلدیاتی الیکشن میں اپنے بہن بھائی، بھانجے بھتیجوں کوفوقیت نہیں دی بلکہ خالص میرٹ کی بنیاد پرپارٹی ٹکٹ تعلیم یافتہ اورباصلاحیت افراد کو دیئے ۔ ایم کیوایم ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام، موروثی سیاست اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے اور جب تک پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو حق حکمرانی نہیں ملتا ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ جب ایم کیوایم کی حکومت آئی تو ہم سندھ دھرتی سے کاروکاری، غیرت کے نام پر قتل اور ونی جیسی فرسودہ رسومات کا خاتمہ کریں گے ،غریب ہاری کسانوں کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم سے نجات دلائیں گے،جاگیرداروں اورڈیروں کی نجی جیلوں کاخاتمہ کریں گے اور خواتین کو ظلم کانشانہ بنانے والے عناصر کوقرارواقعی سزا دلوائیں گے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کووفاق میں حکومت کا موقع ملا تو ہم سب سے پہلے پورے ملک میں گھرگھر انصاف فراہم کرنے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے اوربلدیاتی حکومت قائم کرکے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے سندھ کے مفادات اور حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہویا این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کا معاملہ ہو،ایم کیوایم نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر سندھ دھرتی اور اسکے عوام کا مقدمہ لڑا ہے اور ہمیشہ لڑتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین سندھ دھرتی کابیٹا ہے اور میں سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے اپنی جان تک قربان کرسکتاہوں لیکن سندھ کے مفادات اور حقوق کا سودا ہرگز نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں لیکن سندھ کے مستقل باشندے جن کا جینا مرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہے وہ سب آج ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں اور ان سب کا عہد ہے کہ وہ پاکستان اور سندھ کے حقوق کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے انتخابی جلسوں کے شرکاء سے دریافت کیا کہ اگر نام نہاد قوم پرست آپ کو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش کریں گے تو کیا آپ ان کی سازشوں کا شکار ہونگے ؟ جس پر تمام شرکاء نے بلند آواز سے جواب دیا ’’ہرگز نہیں‘‘جناب الطاف حسین نے پاکستان بھرکے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے پیچھے کب تک بھاگتے رہوگے ، جن جماعتوں اور رہنماؤں کو آپ آج تک آزماتے رہے ہیں انہوں نے اربوں کھربوں کے قرضے لیکر معاف کرائے اور اپنی جائیدادیں بنالی ہیں اورقومی خزانہ خالی کردیا ہے لیکن آپ پھر بھی انہی کی جانب دیکھ رہے ہو۔خدارا!!ان دھوکہ بازوں سے ہوشیاررہو اور مزید دھوکہ نہ کھاؤ ۔انہوں نے کہاکہ ہرجماعت نے اقتدار میں آکر پاکستان کے غریب عوام کو بھوک ، افلاس ، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ آپ ایک دفعہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبھی آزمائیں،انشاء اللہ ایم کیوایم اورالطاف حسین، پاکستان کے عوام کوہرگز مایوس نہیں کریں گے۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں واضح الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم نے کسی بھی علاقے میں کسی بھی سیٹ پر کسی بھی جماعت سے کوئی ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ہے۔اگرکہیں کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تو اس کاباضابطہ اعلان کیاجائے گا۔ ایم کیوایم راتوں کوچھپ چھپ کرمعاہدے کرنے اورمعاہدے کرکے فرار ہوجانے پر یقین نہیں رکھتی ، یہ مردوں اوربہادروں کی جماعت ہے ، جوکرتی ہے کھل کرکرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ میں شریک ہندہ، مسیحی برادری کے افرادکوجلسہ میں آمدپر خوش آمدیدکہااورانہیں ایم کیوایم کی حمایت کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کوان کے جائز حقوق دلانے کی زبردست حامی ہے اورانہیں جائز حقوق دلانے کی جدوجہدکرتی رہے گی۔ اپنے خطاب کے آخر میں جناب الطاف حسین نے ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

*****

12/21/2024 7:58:52 PM