Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عزیز آباد 8نمبر میں دو بم دھماکوں پر حق پرست سینیٹر کا سخت اظہارمذمت


عزیز آباد 8نمبر میں دو بم دھماکوں پر حق پرست سینیٹر کا سخت اظہارمذمت
 Posted on: 5/5/2013 1
عزیز آباد 8نمبر میں دو بم دھماکوں پر حق پرست سینیٹر کا سخت اظہارمذمت
بم دھماکوں اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں حق پرست کارکنان و عوام کو ہرگز خوفزدہ نہیں کرسکتی، حق پرست سینیٹرز
جمہوریت کی علمبردار نام نہاد جماعتوں کوہشت گردوں کے ہاتھوں دیگر جمہوری جماعتوں کے آئینی و قانونی اور جمہوری حقوق کی پامالی کا ذرا برابر بھی خیال نہیں آرہا ہے اور نہ ہی تین صوبوں میں جاری دہشت گردی کی کھل کرمذمت کی جارہی ہے 
کراچی ۔۔۔5، مئی 2013ء 
حق پرست اراکین سینیٹ نے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی عزیز آباد نمبر 8میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر دو بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں حق پرست کارکنان و عوام کو ہرگز خوفزدہ نہیں کرسکتی اور 11مئی کو عام انتخابات میں عوام دہشت گردوں کی حمایت یافتہ اور ضامن جماعتوں کو مسترد کرکے انہیں عبرتناک انجام سے دوچار کردیں گے ۔اپنے مذمتی بیان میں حق پرست سینیٹرز نے کہاکہ دہشت گردوں کی ضامن جماعتیں آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو دہشت گردوں نے اپنی بربریت کانشانہ بنایاہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل غور بات یہ ہے کہ جمہوریت کی علمبردار نام نہاد اور دہشت گردوں کی حمات یافتہ جماعتیں صرف اپنی انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور انہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں دیگر جمہوری جماعتوں کے آئینی و قانونی اور جمہوری حقوق کی پامالی کا ذرا برابر بھی خیال نہیں آرہا ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے تین صوبوں میں جاری اس دہشت گردی کی کھل کرمذمت کی جارہی ہے جس سے ثابت ہوچکا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں اب تک دراصل نام نہاد اور دہشت گردوں کی ضامن جماعتیں ملک میں بربریت اور وحشت کے نظام کی درپردہ نہ صرف حامی رہی ہیں بلکہ اس نظام کیلئے بعض مواقعوں پر کھل کر اظہار بھی کرچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اسے دہشت گردی کے بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے انتخابی عمل سے دور اور بائیکاٹ پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ، آج بھی دہشت گردی کے باوجود حق پرست اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور اپنے پیاروں کی قربانیوں کے باوجود کسی طور بھی دہشت گردی کے آگے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہیں اور یہ بلند عزم و حوصلہ انشاء اللہ ایک دن دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دے گا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا مقابلہ ملک کے عوام عام انتخابات میں کریں اور رجعت پسند جماعتوں کو ووٹ نہ دیکر دہشت گردوں کے ذریعے جعلی مینڈیٹ دلا کر جمہوریت پر قبضے کی گھناؤنی سازش کوناکام بنا دیاجائے۔۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متحدومنظم رہ کردہشت گردوں کامقابلہ کیاجائے اورپتنگ پرنشان لگاکردہشت گردوں کے منصوبوں کوناکام بنادیں۔ انہوں نے عزیز آباد 8نمبر میں بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے دو کارکنان کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمی کارکنان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست سینیٹرز نے صدر مملکت آصف علی رداری اور نگراں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی گھناؤنی سازش کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے دفاتر پر بم دھماکے کی کاروائیوں میں ملوث دہشت گرودں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 



11/5/2024 12:23:58 PM