Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دھماکے اور وحشت وبربریت پاکستان کے پرامن اورنہتے عوام کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ الطاف حسین عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر دہشت گردوں کے بم حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت


دھماکے اور وحشت وبربریت پاکستان کے پرامن اورنہتے عوام کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ الطاف حسین کی عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر بم حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/4/2013 1
دھماکے اور وحشت و بربریت پاکستان کے پرامن اور نہتے عوام کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ الطاف حسین
دہشت گرد عناصر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن حکومت وانتظامیہ اور سیکوریٹی فورسز کی جانب سے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی نہیں کی جارہی ہے
معصوم و بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے شہید و زخمی ہونے پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے
دہشت گرد عناصر کی تمام تر دہشت گردیوں کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے
کارکنان پرعزم رہیں اور ہمت وحوصلے کے ساتھ ا پنے فرائض جاری رکھیں
عوام اپنے علاقوں میں مشکوک گاڑیوں اورمشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس و انتظامیہ کو دیں
عزیزآباد میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر دہشت گردوں کے بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
لندن ۔۔۔4 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پرسفاک دہشت گردوں کے دوبم حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے میں دوکارکنوں کی شہادت اورمتعددکے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے اور وحشت وبربریت پاکستان کے پرامن اورنہتے عوام کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ دہشت گرد، اپنی نفرت اوروحشت میں پاگل درند ے بن چکے ہیں اوردھماکوں،گولیوں اوربارودکے ذریعے معصوم وبے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وحشت و بربریت اورمعصوم وبے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کے شہیدوزخمی ہونے پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کی تمام تر دہشت گردیوں کے باوجودہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ دہشت گرد عناصر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن حکومت وانتظامیہ اورسیکوریٹی فورسز کی جانب سے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف بھرپوراورمؤثرکارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ پرعزم رہیں اور ہمت وحوصلے کے ساتھ ا پنے فرائض جاری رکھیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں، اپنی صفوں میں اتحادرکھیں اورصبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، معصوم وبے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد اللہ کے عذاب سے ہرگزہرگزنہیں بچیں گے۔جناب الطاف حسین نے عوام سے ایک مرتبہ پھراپیل کی کہ وہ انتہائی محتاط اورچوکنارہیں، اپنے علاقوں میں آنے والی تمام مشکوک گاڑیوں اورمشتبہ افرادپر کڑی نظررکھیں اورکسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طورپر پولیس وانتظامیہ کودیں۔جناب الطاف حسین نے دھماکو ں میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا، دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ۔ 

1/20/2025 2:28:39 PM