جناب الطا ف حسین نے سکھرسے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے نامزدحق پرست امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا
سکھر:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
جناب الطاف حسین نے سکھر،روہڑی،پنوں عاقل اورصالح بٹ سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیااورسکھرکے عوام کوامیدواروں کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد ہے۔یہ اعلان انہوں نے جمعہ کے روزسکھرریلوے گراؤنڈمیں امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔جناب الطاف حسین کہاکہ نیو تعلقہ سکھر،روڑی سے نامزدحق پرست برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 198منورچوہان،پنوعاقل صالح بٹ سے نامزدحق پرست امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے199ظہیراحمدکورائی،پی ایس 1سکھرسٹی سلیم بندھانی،پی ایس2نیوتعلقہ روہڑی اکٹرنوراحمدسومرو(وسیم سومرو)پی ایس3پنوعاقل احسان ملک اورپی ایس 4صالح بٹ سے رضوان جاگیرانی کوایم کیوایم کے نشست پرٹکٹ فراہم کیاگیا۔