Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فاروق ستار کی بولٹن مارکیٹ میمن مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات


ڈاکٹر فاروق ستار کی بولٹن مارکیٹ میمن مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات
 Posted on: 5/3/2013 1
ڈاکٹر فاروق ستار کی بولٹن مارکیٹ میمن مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات 
پی ایس 110کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار محمد دلاور کا تعارف کرایا 
شدت پسند اور انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف جمہوریت پسند جماعتوں کااتحاد ملک کیلئے خوش آئند ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔3،مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اورقومی اسمبلی کی نشست NA-249کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوارڈاکٹر فاروق ستار نے جمعہ کی نماز بولٹن مارکیٹ میں واقع میمن مسجد میں ادا کی اور نمازیوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی ایس 110کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوارمحمد دلاور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حق پرست امیدوار محمد دلاور کا نمازیوں سے تعارف کرایا اور عام انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات اور اعتدال پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازشوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند لبر ل اور روشن خیال جماعتوں کا راستہ دہشت گردی کے ذریعے روک کر رجعت پسند جماعتوں کو اقتدار میں لانے کے گھناؤنے منصوبے پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شدت پسند اور انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف جمہوریت پسند جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوناملک کیلئے خوش آئند ہے اور انشاء اللہ یہ اتحاد جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں شدت پسند اور انتہاء پسند جماعتوں کا بائیکاٹ کریں اور اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کی انتخابی مہم میں دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے رکاوٹیں پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ 



12/23/2024 10:22:41 AM