Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے کارکن عادل کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے کارکن عادل کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/3/2013 1
پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے کارکن عادل کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
نام نہاد انتہاء پسند جماعتیں جمہوریت کی آڑ میں انتخابی عمل پر دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے اثر انداز ہورہی ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
عادل شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت ، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، نگرا ں حکومت سے مطالبہ 
کراچی۔۔۔03، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر یونٹ 181کے کارکن عادل کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کو ایم کیوایم کی انتخابی مہم روکنے اور شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نام نہاد انتہاء پسند جماعتیں جمہوریت کی آڑ میں انتخابی عمل پر دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے اثر انداز ہورہی ہیں اور ملک کے لبر ل ، اعتدال پسند اور روشن خیال عوام کے آئینی و قانونی حقوق سلب کرکے ملک پر انتہاء پسندوں اور رجعت پسند دہشت گردوں کا قبضہ کرانا چاہتی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عادل شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں کارکن عادل کی شہادت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے روکنے کا غیر جمہوری ، غیر آئینی و قانونی عمل فی الفور بندکرایاجائے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ایک ایک دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرکے فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ 



12/23/2024 10:03:25 AM