ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان حکومت علی ، جعفر اور کورنگی سیکٹر کے کارکن سرور امتیاز کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔03، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 53کے بزرگ کارکن حکومت علی، نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 175کے بزرگ کارکن جعفر اورایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن سرور امتیاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)