مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے سیکریٹری اور مشہو ر و معروف وکیل منیر الدین علوی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔03، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح مرحومہ کے سیکریٹری اورمشہور و معروف وکیل منیر الدین علوی کے دبئی میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منیر الدین علوی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)