Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو بدترین دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایاجارہا ہے ،الطاف حسین


اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو بدترین دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایاجارہا ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2013 1
اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو بدترین دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایاجارہا ہے ،الطاف حسین
آج تک قتل وغارتگری میں ملوث کسی ایک بھی دہشت گرد کو گرفتارنہیں کیاگیا ہے
اے این پی کے نامزد امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے صاحبزادے کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔3،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلال کالونی ، کراچی مٰں دہشت گردوں کے ہاتھوں اے این پی کے ضلعی سیکریٹری جنرل اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-254 صادق زمان خٹک اور ان کے صاحبزادے شاہدخٹک کے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ صادق زمان خٹک شہید کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سفاک دہشت گردوں نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ مسجد سے باہر نکلے تھے، جو اس بات کاثبوت ہے کہ اسلام کا نام استعمال کرنے والے ان دہشت گردوں کا نہ تو دین اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو بدترین دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، دہشت گردوں کو بم دھماکوں اور فائرنگ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے اور آج تک قتل وغارتگری میں ملوث کسی ایک بھی دہشت گرد کو گرفتارنہیں کیاگیا ہے۔ انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ صادق زمان خٹک اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے اور سفاک قاتلوں کو سخت ترین سزا دی جائے ۔ انہوں نے اے این پی کے قائدین ، کارکنان اور صادق زمان خٹک کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک اک کارکن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ صادق زمان خٹک کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔(آمین)

12/23/2024 10:49:41 AM