Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردعناصر چاہے کتنے ہی حملے کریں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔الطاف حسین


دہشت گردعناصر چاہے کتنے ہی حملے کریں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/2/2013 1
دہشت گردعناصر چاہے کتنے ہی حملے کریں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔الطاف حسین
دہشت گردوں کاگولہ بارود ختم ہوسکتاہے لیکن ہمارے جذبے اورحوصلے ختم نہیں ہوں گے ہم ہمت وحوصلے سے تمام ترآزمائشوں کامقابلہ کرینگے ۔
برنس روڈ میں ایم کیوایم کے سیکٹراورحق پرست امیدواروں کے الیکشن آفس پر بم دھماکے کی مذمت 
لندن ۔۔۔ 2 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے برنس روڈ میں ایم کیوایم کے سیکٹراورحق پرست امیدواروں کے الیکشن آفس پر بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی کراچی میں پیپلزچورنگی ،نصرت بھٹوکالونی اورقصبہ کالونی میں ایم کیوایم کے دفاترکوبموں سے نشانہ بنایاتھاجس میں ایم کیوایم کے کئی کارکنان شہیداورزخمی ہوئے تھے اورآج کراچی کے علاقے برنس روڈ میں ایم کیوایم کے سیکٹر اورالیکشن آفس کو نشانہ بنایاگیاہے جس سے ایم کیوایم کے کئی کارکن اورہمدردزخمی ہوئے ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردعناصر چاہے کتنے ہی حملے کریں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ، دہشت گردوں کاگولہ بارود ختم ہوسکتاہے لیکن ہمارے جذبے اورحوصلے ختم نہیں ہوں گے اورہم ہمت وحوصلے سے تمام ترآزمائشوں کامقابلہ کرینگے ۔ جناب الطاف حسین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورانکی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔ 



12/23/2024 10:04:00 AM