آگرہ تاج کالونی سیکٹر کے کارکن محمد سلیم قریشی کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔یکم ، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدسلیم قریشی کی المناک شہادت پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدسلیم قریشی شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدسلیم قریشی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔ (آمین)